دل میں مرے تو رہتی ہے چاہت رسول کی ۔ احمد مسعود قریشی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:03، 7 جون 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: link=احمد مسعود قریشی === {{نعت }} === دل میں مرے تو رہتی ہے چاہت رسول کی کہتا ہوں نعت کر...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Ahmed Masood.jpg


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

دل میں مرے تو رہتی ہے چاہت رسول کی

کہتا ہوں نعت کرتا ہوں مدحت رسول کی


مشہور خلق آپ کا ہے جگ میں ہر جگہ

سب کے دلوں کو بھاتی ہے سیرت رسول کی


دنیا میں روشنی ہوئی ہے دیں کی آپ سے

چمکا ستارا دین کا عظمت رسول کی


سمجھوں کا خوش نصیب میں تو اپنے آپ کو

مل جائے حشر میں جو شفاعت رسول کی


تحفہ نماز آپ کا امت کے واسطے

بخشش کا راستہ ہے عنائت رسول کی


پیغام رب کا آپ نے دنیا کو جب دیا

خوشبو ہے پھیلی ہر جگہ نکہت رسول کی


پڑھتا ہوں میں درود محبت میں آپ کی

کرتا ہوں دل سے روز میں مدحت رسول کی


مزید دیکھیے

نئے اضافہ شدہ کلام

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات