"دل میں مرے تو رہتی ہے چاہت رسول کی ۔ احمد مسعود قریشی" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) م (ADMIN نے صفحہ دل میں مرے تو رہتی ہے چاہت رسول کی کو بجانب دل میں مرے تو رہتی ہے چاہت رسول کی ۔ احمد مسعود قریشی منتقل کیا) |
(کوئی فرق نہیں)
|
حالیہ نسخہ بمطابق 09:12، 7 جون 2018ء
شاعر : احمد مسعود قریشی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
دل میں مرے تو رہتی ہے چاہت رسول کی
کہتا ہوں نعت کرتا ہوں مدحت رسول کی
مشہور خلق آپ کا ہے جگ میں ہر جگہ
سب کے دلوں کو بھاتی ہے سیرت رسول کی
دنیا میں روشنی ہوئی ہے دیں کی آپ سے
چمکا ستارا دین کا عظمت رسول کی
سمجھوں کا خوش نصیب میں تو اپنے آپ کو
مل جائے حشر میں جو شفاعت رسول کی
تحفہ نماز آپ کا امت کے واسطے
بخشش کا راستہ ہے عنائت رسول کی
پیغام رب کا آپ نے دنیا کو جب دیا
خوشبو ہے پھیلی ہر جگہ نکہت رسول کی
پڑھتا ہوں میں درود محبت میں آپ کی
کرتا ہوں دل سے روز میں مدحت رسول کی
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|