دل میں جس کے حسین کا غم ہے - رمضان حیدر فردوسی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:29، 8 ستمبر 2019ء از 110.36.180.17 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: شاعر: رمضان حیدر فردوسی دل میں جس کے حسین کا غم ہے آنکھ اس کی ہمیشہ ہی نم ہے سنتے ہی تھر ت...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: رمضان حیدر فردوسی

دل میں جس کے حسین کا غم ہے

آنکھ اس کی ہمیشہ ہی نم ہے


سنتے ہی تھر تھرا تا ہے ظالم

اتنا نام حسین میں دم ہے


بیٹھنے پر حسین آئیں گر

پھر تو پشت حضور بھی خم ہے


نوکِ نیزہ پہ دی اذان ِحق

اتنا کس کے کلیجے میں دم ہے


میں غلامِ حسین کا نوکر

شرف اتنا ملا یہ کیا کم ہے


بھیجتا ہوں یزید پر لعنت

بے عدد روز روز پر کم ہے


آو ہم ذکرِ کربلا کر لیں

زخمِ دل کا یہی تو مرہم ہے


آخ تھو منہ پہ ہر یزیدی کے

بس ارادہ یہی مصمّم ہے


بن گیا جو حسین کا نوکر

محترم ہے وہی معظّم ہے


خاک پائے حسین پر حیدر

رفعتوں کا جہان بھی خم ہے


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات