دعا کے واسطے حرف دعا ضروری نہیں ۔ ناصر حسین رازی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp manzoom banner.jpg


شاعر : ناصر حسین رازی

بشکریہ : نعتیہ تنقیدی مشاعرہ 2018 ۔ منظوم

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دعا کے واسطے حرفِ دعا ضروری نہیں

سخن نوائی کو صوت و صدا ضروری نہیں


خموشیوں کو مری خوب جانتے ہیں حضور

پیام کے لئے بادِ صبا ضروری نہیں


درِ حضور پہ جا کر یہ بھول جاتا ہے

ضروری کیا ہے یہاں اور کیا ضروری نہیں


سرِ حسین نے نیزے پہ چڑھ کے بتلایا

اب اس کے بعد کوئی کربلا ضروری نہیں


نظر کے فیض سے لبریز ہو گیا فعلن

اب اس کے واسطے کوئی نشہ ضروری نہیں


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے اضافہ شدہ کلام

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات