تیری آس پہ ہم ہیں زندہ میرے پیارے آقا

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Aslam Faizi.jpg

شاعر : اسلم فیضی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

تیری آس پہ ہم ہیں زندہ میرے پیارے آقا!

ورنہ دنیا والے ہم كو مار گراتے آقا!


جیون كی ویران رُتوں كو تو نے ہی مہكایا

تیرے كرم نے پھولوں جیسے لمحے بخشے آقا!


خون كے پیاسوں كو بھی تو نے امرت لہجہ بخشا

شبنم جیسی ٹھنڈك تھی كب تجھ سے پہلے آقا!


تیری سیرت كی كرنوں سے چمكی دنیا ساری

تیرا خُلق ہی اندھیاروں میں نور اُتارے آقا!


اُس پر رب كی رحمت اُترے ، اُس كا دین سلامت

جو بھی اپنے دل میں تیرا نام سجا لے آقا!


دامن كو پھیلاۓ كھڑا ہے تیرے در پر فیضؔی

اپنے كرم كی بھیك سے اُس كی جھولی بھردے آقا!


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات