بہم نجات کا مجھ کو بھی آسرا کر دے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:08، 20 فروری 2020ء از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === بہ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

بہم نجات کا مجھ کو بھی آسرا کر دے

الٰہی میرے قلم کو ثنا عطا کر دے


خدایا دل پہ مرے اُنکا نور وا کر دے

درودِ پاک کی ضو سے یہ پُر ضیا کر دے


کریمِ ما ترا ہی آستاں اِک ایسا ہے

سوال جو بھی کرے اسکو وہ عطا کر دے


حضور دامنِ صد چاک چاہتا ہے رفو

حضور! موجِ کرم آج معجزہ کر دے


حضور آپ کا فیضان سایہ افگن ہو

مری حیات کو رحمت کا سلسلہ کر دے


کرم ہو شاہِ امم اِس پہ، ہو نگاہِ کرم

یہ اوجؔ بھی شہہِ والا پہ جاں فدا کر دے


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات