"ان کی ہر ایک بات ہے اذنِ خدا کے ساتھ ۔ مطلوب الرسول قمر" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: Link شاعر: مطلوب الرسول قمر مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش کیٹگری: 2 کلام نمبر...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
[[ملف:Matool Rasool.jpg|Link]]
[[ملف:Matool Rasool.jpg|link=]]


شاعر: [[مطلوب الرسول قمر]]
شاعر: [[مطلوب الرسول قمر]]

نسخہ بمطابق 11:17، 3 جون 2018ء

Matool Rasool.jpg

شاعر: مطلوب الرسول قمر

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 60

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اُن کی ہرایک بات ہے اذنِ خداکےساتھ

باندھے نہ افتراکوئی اب مصطفٰے کے ساتھ


دشمن کومل سکانہ کوئی عیب آج تک

گزری کچھ ایسے زندگی صدق وصفاکےساتھ


ہوکےوہ پاکبازاُٹھاان کے فیض سے

آیاجوکوئی لاکھ گناہ وخطاکےساتھ


اےکاش بن کےخاک میں بکھروں فضاؤں میں

اڑتاہوامیں جاؤں مدینے ہواکے ساتھ


ہلتارہافلک پہ قمران کے ساتھ ساتھ

جھولاوہ جھولتے رہے کیسی اداکےساتھ


وہ پیکرِ حیاکہ بیاں کی نہیں مجال

جیسے کنواری لڑکی ہوبیٹھی حیاکےساتھ


اللہ ہے معطیُُ تومحمد ہیں قاسمُُ

اپنی گزررہی ہے بس ان کی عطا کے ساتھ


عشقِ نبی کی آنچ مجھے بھی نصیب ہو

کرتاہے ختم نعت قمراس دعاکے ساتھ

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام