اس شہر کی فضا کو عقیدت بھرا سلام ۔اصغر علی بلوچ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:21، 9 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: Link شاعر : اصغر علی بلوچ مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش کیٹگری: 2 کلام نمبر : 41 _...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Link


شاعر : اصغر علی بلوچ

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 41

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس شہر کی فضا کو عقیدت بھرا سلام

خوش رنگ و خوش نما کو عقیدت بھرا سلام


دل کی ترائیوں میں ترے نام کی ہے گونج

تجھ کو ' ترے خدا کو عقیدت بھرا سلام


جس میں ترے جمال کے لمحوں کی ہے مہک

اس رت کو ' اس ہوا کو عقیدت بھرا سلام


آنکھوں کی روشنی ہے اسی خواب کا جہان

اس نورِ دو سرا کو عقیدت بھرا سلام


اے سر زمینِ طیبہ! ترے نام پر نثار

محبوبِ کبریا کو عقیدت بھرا سلام


جو احترامِ فاطمہؓ میں فرش پر بچھی

اس چادرِ وفا کو عقیدت بھرا سلام


جس کے لیے بنائی گئی ساری کائنات

اس فخرِ انبیاء کو عقیدت بھرا سلام

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام