حاجیو! مدینے کا جب کبھی سفر کرنا
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر : اسلم فیضی
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
حاجیو! مدینے کا جب کبھی سفر کرنا
شَوق اور محبت سے اپنی آنکھ تَر کرنا
شب گزیدہ روحوں کو صبح کی ضرورت ہے
نعت کے اُجالوں سے اِک نئی سحر کرنا
آپؐ کے صحابہؓ کی یہ ادا نرالی تھی
آپؐ کی اطاعت میں زندگی بسر کرنا
جب ملے حضوری تو عاجزی ہو آنکھوں میں
سر جھُکا کے یہ کہنا ’’آقاؐ اِک نظر کرنا‘‘
پھُول ہوں درُودوں کے ،ڈالیاں سلاموں کی
سبز سبز گنبد پر جس گھڑی نظر کرنا
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|