"کونین کی تخلیق ہے سرکار کا صدقہ" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === کو...) |
(کوئی فرق نہیں)
|
نسخہ بمطابق 17:52، 16 فروری 2020ء
شاعر : مرزا حفیظ اوج
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کونین کی تخلیق ہے سرکار کا صدقہ
ہے نغمہء کن پیار کے اظہار کا صدقہ
تابانیء خورشید و قمر اُن کی عطا ہے
ہر اِک ہے چراغ آپ کے انوار کا صدقہ
پلتے ہیں مرے آقا کے در پر سبھی عالم
”کھاتے ہیں سبھی سیّدِ ابرار کا صدقہ“
پھیلائے رکھیں جھولی گدایانِ محمد
پاتے ہی رہیں احمدِ مختار کا صدقہ
تا حدِّ نظر ایک قدم ہے تو عجب کیا؟
برّاق ہے خود ان کی ہی رفتار کا صدقہ
ظلمات کی اقلیم ہے تاراج جہاں میں
بٹتا ہے بہر سو ترے انوار کا صدقہ
آقا کا کرم اوجؔ پہ ہوتا ہے تبھی اوجؔ
ہوتی ہے عطا نعت درِ یار کا صدقہ
مزید دیکھیے
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|