"ہر زاویہ عالم کا سجایا شبِ معراج" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === ہر...) |
(کوئی فرق نہیں)
|
نسخہ بمطابق 17:49، 16 فروری 2020ء
شاعر : مرزا حفیظ اوج
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ہر زاویہ عالم کا سجایا شبِ معراج
محبوب کو تب پاس بُلایا شبِ معراج
یہ رات ہے وہ رات جو ظلمت کی نفی ہے
اک نورِ فراواں ہے کہ چھایا شبِ معراج
صدمہ کہ خدیجہ کی بھی رحلت کا بہت تھا
غم خاطرِ اقدس سے مٹایا شبِ معراج
اللہ رے یہ شانِ لقا، بزمِ ملاقات
قوسین میں کونین سمایا شبِ معراج
سارے ہی حجابات اُٹھا ڈالے گئے تھے
جلوہ یوں سرِ عرش دِکھایا شبِ معراج
پوشیدہ نہیں ”کن“ میں کوئی اُنکی نظر سے
خود جلوہ دِکھا کر یہ بتایا شبِ معراج
یہ رفعتِ معراج ملی جن کو ملی اوجؔ
عنوانِ کرم ہم نے بھی پایا ”شبِ معراج“
مزید دیکھیے
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|