ہم تو بے مایہ ہیں ممكن نہیں مدحت تیری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Aslam Faizi.jpg

شاعر : اسلم فیضی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہم تو بے مایہ ہیں ممكن نہیں مدحت تیری

ازكراں تا بہ كراں پھیلی ہے رحمت تیری


رشك سے چاند ستارے بھی اُسے تكتے ہیں

جب سے خاكِ مدینہ پہ عنایت تیری


جگمگائیں گے سرِ حشر وہی تیرے فقیر

جِن كے حق میں مِرے مولاﷺہو شفاعت تیری


فرش والوں نے ہی كب دیكھا تِرا حسن وجمال

عرش والوں نے بھی دیكھی ہے جلالت تیری


سنگباروں كو بھی دیں تو نے دعائیں آقاﷺ

تیرے اعدا نے بھی مانی ہے شرافت تیری


تیرا كردار سنوارا ہے خدا نے كیسا ؟

ہر زمانے میں مقدّس رہی سیرت تیری


اس سے بڑھ كر بھلا كیا اور عنایت ہوگی

حشر كے روز جو مل جاۓ شفاعت تیری


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات