کونین کی تخلیق ہے سرکار کا صدقہ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کونین کی تخلیق ہے سرکار کا صدقہ

ہے نغمہء کن پیار کے اظہار کا صدقہ


تابانیء خورشید و قمر اُن کی عطا ہے

ہر اِک ہے چراغ آپ کے انوار کا صدقہ


پلتے ہیں مرے آقا کے در پر سبھی عالم

”کھاتے ہیں سبھی سیّدِ ابرار کا صدقہ“


پھیلائے رکھیں جھولی گدایانِ محمد

پاتے ہی رہیں احمدِ مختار کا صدقہ


تا حدِّ نظر ایک قدم ہے تو عجب کیا؟

برّاق ہے خود ان کی ہی رفتار کا صدقہ


ظلمات کی اقلیم ہے تاراج جہاں میں

بٹتا ہے بہر سو ترے انوار کا صدقہ


آقا کا کرم اوجؔ پہ ہوتا ہے تبھی اوجؔ

ہوتی ہے عطا نعت درِ یار کا صدقہ


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات