مصطفیؐ و مجتبیٰؐ میرے حضورؐ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Aslam Faizi.jpg

شاعر : اسلم فیضی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مصطفیؐ و مجتبیٰؐ میرے حضورؐ

شافعِ روزِ جزا میرے حضورؐ


بے ریا و بے خطا میرے حضورؐ

پیکرِ صدق و صفا میرے حضورؐ


بخش دیں اپنی رضا میرے حضورؐ

ہے یہی اِک التجا میرے حضورؐ


خالقِ کُل بھی پڑھے تُجھ پر درُود

ہو حبیبِ کبریا میرے حضورؐ


آپؐ ہیں لا ریب ختم المرسلیں

تاجدارِ انبیاء میرے حضورؐ


آپ ؐ کے منگتوں میں ہیں شاہ و گدا

منبعِ جُود و سخا میرے حضورؐ


سوختہ جانوں کو ہریالی ملے

برسے رحمت کی گھٹا میرے حضورؐ


آپؐ کا دَر چھوڑ کر جائیں کہاں

ہر دُکھی کا آسرا میرے حضورؐ


گر نہ ہوتے آپؐ تو کچھ بھی نہ تھا

باعثِ ارض و سما میرے حضورؐ


آپؐ کے دم سے ہے سارا ارتقاء

آدمیت کی بقا میرے حضورؐ


نازشِ عرش بریں بھی آپؐ ہیں

رونقِ ہر دوسرا میرے حضورؐ


جب پڑھا صَلّ عَلیٰ غم مٹ گئے

درد مندوں کی دوا میرے حضورؐ


سج گئی یہ کائناتِ رنگ و بُو

جب ہوئے جلوہ نما میرے حضورؐ


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات