فراق ہستی ءِ اقدس کا غم رلا جاتا ۔ جاوید عادل سوہاوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Javid Adil Sohavi.jpg

شاعر : جاوید عادل سوہاوی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 43

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

فراقِ ہستیِ اقدس کا غم رُلا جاتا

وہ جب گزرتے درختوں کو صبر آ جاتا


مرے حضور ہیں رحمت وگرنہ طائف میں

پہاڑ شہر کے اوپر اُلٹ دیا جاتا


وہ لختِ ابر نہ تھا مَیں،جوکاش ہوتا کبھی

تو چھاؤؑں چھاؤں ،شتربان دیکھتا جاتا


وہ جس مقام پہ نَعلَین آپ کے گئے ہیں

مجال کیا کہ وہاں کوئی دوسرا جاتا


ادب ہے اتنا کہ پابوسِ مصطفے کے لئے

نہیں ہے خواب کے اندر بھی، فاصلہ جاتا


جو وقت مڑتا کبھی تھام کر مری انگلی

میں سوئے عرصہ۔ سرکار بھاگتا جاتا

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام