سر تا با فلک نور کی چادر سی تنی ہے

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

سر تا با فلک نور کی چادر سی تنی ہے

ہر سمت، پیمبر کے، اُجالوں سے بھری ہے


وہ وقت کہ جس وقت میں آمد ہوئی انکی

تقویمِ زمانہ میں مبارک وہ گھڑی ہے


جس نور سے کونین کی تخلیق ہوئی ہے

اس پیکرِ ظاہر میں وہی نور، نبی ہے


ظلمات کے عفریت بھی انجام کو پہنچے

ہر تیرگی سرکار کی آمد سے چھَٹی ہے


اُس جیسا کہاں کوئی کہ سایہ نہیں جس کا

وہ سایہء احسان و اماں میرا نبی ہے


دکھ درد و بلا دور ہوئے انکے کرم سے

آقا کے تصدق سے مری بگڑی بنی ہے


کس اوجؔ پہ پہنچا ہے مقدر مرا دیکھو

میں نے بھی شہہِ والا کی یہ نعت کہی ہے


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات