حکمرانی ہے شش جہات ان کی ۔ سلیمان خمار

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

شاعر : سلیمان خمار

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 1

کلام نمبر : 13

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

"|

حکمرانی ہے شش جہات اُن کی

مملکت ساری کائنات اُن کی


روزِ اول سے روزِ آخر تک

فیض دیتی رہے گی ذات اُن کی


انبیاء یوں تو انگنت آئے

پر کسی میں نہیں تھی بات اُن کی


اُس طرف تھے تمام موسمِ گل

جس طرف چشمِ التفات اُن کی


ذہن کے کُھل رہے تھے دروازے

قلب کو چھو رہی تھی بات اُن کی


جس کی ملتی نہیں ہے کوئی نظیر

ایسی ہے ذاتِ با صفات اُن کی


حضرتِ عائشہ نے فرمایا

مثلِ قرآن ہے حیات اُن کی


وجہِ تخلیقِ کائنات ہیں وہ

اِتنی پیاری ہے رب کو ذات اُن کی


خوشبوؤں میں نہا گیا ماحول

بزم میں جب چلی ہے بات اُن کی


رشک کرتے ہیں انبیاء سارے

عرش پر یوں کٹی ہے رات اُن کی


سبز گنبد بھی ہے ہمہ تن گوش

کہ رہا ہے خُمار نعت اُن کی

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 2 کی نعتیں

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 |44 45 46 47 48
49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام