حضور نعت کا مطلع سجا دیا جائے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : ندیم بھابھہ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حضور ﷺ نعت کا مطلع سجا دیا جائے

حضور ﷺ عرض ہے چہرہ دکھا دیا جائے


حضور ﷺ سائیں حسن اور حسین کا ہوں مرید

حضور ﷺ مولا علی سے ملا دیا جائے


حضور ﷺ مجھ کو محبت ہے سائیں حمزہ سے

حضور ﷺ آپ کا نوکر بنا دیا جائے


حضور ﷺ سین کی آواز میں سرور بہت

حضور ﷺ شین کا مخرج بھلا دیا جائے


حضور ﷺ حضرتِ انصار کا چلے لنگر

حضور ﷺ ہم کو بھی کھانا کھلا دیا جائے


حضور ﷺ حسن پہ مغرور ہیں یہاں کے حسین

حضور ﷺ عرض ہے پردہ اٹھا دیا جائے


حضور ﷺ آپ کی صحبت کو ہم ترستے ہیں

حضور ﷺ وقت کو پیچھے ہٹا دیا جائے


حضور ﷺ آپ کے قدموں میں سر رکھا میں نے

حضور ﷺ عرض ہے سجدہ سکھادیا جائے


حضور ﷺ تنگ بہت ہیں فقیر دنیا میں

حضور ﷺ تختِ حکومت گرا دیا جائے


حضور ﷺ عشق پہ لوگوں کا اعتراض ہوا

حضور ﷺ اب تو انہیں بھی جلا دیا جائے


حضور ﷺ شہر بسائے ہیں حاکموں نے یہاں

حضور ﷺ ان کو مدینہ دکھا دیا جائے


حضور ﷺ تنگ بہت ہیں سعودیوں سے ہم

حضور ﷺ ان کو حرم سے ہٹا دیا جائے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات