انیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp Zulfiqar.jpg


از ذوالفقار علی دانش


معروف ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعتیہ فورم کے اشتراک سے


محفلِ نعت حسن ابدال کا انیسواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


زیرِ صدارت : جناب شاہ محمد سبطین شاہجہانی
مہمان خصوصی : جناب خرم خلیق
میزبان : جناب حافظ ملک ناظم حمید
نظامت  : جناب حافظ عبد الغفار واجد (جوائنٹ سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال)
مقام : ڈیرہ ملک عبد الحمید سپرنگ روڈ حسن ابدال
تاریخ : اتوار 24 جون 2018 – بمطابق 09 شوال المکرم 1439ھ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شرکائے مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محفل میں شرکت کرنے والے شعرا ء کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں



ٹیکسلا سے جناب شاہ محمد سبطین شاہجہانی ، اسلام آباد سے جناب خرم خلیق ، کامرہ سے جناب حافظ عبدالغفار واجد ، واہ کینٹ سے جناب آصف قادری اور جناب عارف قادری اور حسن ابدال سے سیکرٹری محفلِ نعت ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش

مشاعرے کی کاروائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659


حسن ابدال اور گرد و نواح میں نعتیہ ادب کے فروغ کے لیے قائم تنظیم محفل نعت پاکستان حسن ابدال کے تحت انیسواں مسلسل ماہانہ نعتیہ مشاعرہ ملک گیر ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعت فورم کے اشتراک سے بتاریخ 24 جون 2018 بمطابق 09 شوال المکرم 1439 ھجری بروز اتوار حسن ابدال میں جناب حافظ ملک ناظم حمید کی میزبانی میں منعقد ہوا ۔ اس پرکیف محفل کی صدارت معروف شاعر اور صاحبِ سلسلہ بزرگ جناب شاہ محمد سبطین شاہجہانی نے کی ۔ اس موقع پر اسلام آباد سے خصوصی طور پر محفل میں شرکت فرمانے والے معروف نعت گو شاعر جناب خرم خلیق مہمانِ خصوصی تھے ۔ یاد رہے کہ جناب شاہ محمد سبطین شاہجہانی ملکِ عزیز پاکستان میں محفلِ نعت کے بانی ہیں اور تنظیم محفلِ نعت پاکستان اسلام آباد کے پہلے صدر نشین بھی رہ چکے ہیں ۔ اور یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ محفلِ نعت حسن ابدال دراصل محفلِ نعت پاکستان اسلام آباد کی ہی توسیع ہے اور انھی اصول و ضوابط کے تحت اس کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوتا ہے اور اس کے مقاصد میں نعتیہ اشعار کی خوشبو کو دور و نزدیک تک پھیلانا اور بذریعہ نعتیہ شاعری لوگوں کے دلوں میں عشقِ رسول کی شمع کو روشن تر کرنا ہے ۔ نظامت کے فرائض جوائنٹ سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال جناب حافظ عبد الغفار واجد نے سرانجام دیے ۔ تلاوت کی سعادت جناب حافظ واجد نے اور نعتِ رسولِ مقبول کی سعادت جناب آصف قادری نے حاصل کی ۔ صدرِ محفل اور مہمانِ خصوصی نے اپنے اپنے کلام سے قبل محفلِ نعت کے کامیاب انعقاد اور تسلسل پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور اس کے روشن مستقبل کے لیے اپنی خصوصی دعاؤں سے نوازا ۔ محفل کے اختتام پر جناب سبطین شاہجہانی نے محفلِ نعت کے منتظمین ، میزبان ، شرکاء ، اراکین اور ان کے تمام عزیز و اقارب کے جان و مال اور گھر بار میں برکات کے لئے خصوصی دعا کی ۔ اور ملک و ملت کے لئے بھی خصوصیت کے ساتھ دعا کی گئی ۔ اس موقع پر تمام بیماران بشمول صدر و نائب صدر و سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال اور دیگر ارکانِ محفلِ نعت بشمول جناب ظفر برہانی کی بحالی صحت کے لیے بارگاہِ خداوندی میں خصوصی التجا پیش کی گئی ۔


"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

مشاعرے میں پیش کیے گئے گلہائے عقیدت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس مبارک محفل میں پیش کئے گئے منتخب گلہائے نعت ملاحظہ کیجیئے



شاہ محمد سبطین شاہجہانی – صدرِ محفل


عشقِ ماہِ مرتضی سے نعت کا طغرا ملا

حسنِ نطقِ مصطفےٰ سے اوجِ گویائی ملی

حضرتِ مولا علی مشکل کشا کے فیض سے

اوجِ نسبت دیکھئے ، نسبت بھی مولائی ملی

محفلِ میلاد سے دونوں مرادیں مل گئیں

ذہن کو نورِ محبت ، دل کو بینائی ملی


خرم خلیق – مہمانِ خصوصی


مدحِ جنابِ خیرِ بشر کر رہا ہوں میں

اس روشنی میں زیست بسر کر رہا ہوں میں

شیشہ گری سے کم تو نہیں لکھنا نعت کا

نازک بہت ہے کام ، مگر کر رہا ہوں میں



عارف قادری


مبارک تجھے اے ثناء گو کہ تیرا

قلم روشنی ہے ، بیاں روشنی ہے

عیاں ہے جبینِ دو عالم پہ عارف

جو گنبد کے اندر نہاں روشنی ہے


آصف قادری


جس نے جو مانگا اسے وہ مل گیا

کیسی ہے . ان کی عطا سوچو زرا

ان کا نقشِ پا ہے اور میری جبیں

اوج میرے بخت کا ، سوچو زرا


ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش


سطوتِ سیّدِ عالم کا نہ عالم پوچھو

اُن کے دربار میں شاہوں کو گدا کہتے ہیں

کم نظر واقفِ آدابِ رسالت نہ ہوئے

اہلِ بینش تو شہِ ہر دوسرا کہتے ہیں

ملتی رہتی ہے جو توفیقِ ثنا گوئی ہمیں

ہم اسے سرورِ عالم کی عطا کہتے ہیں



حافظ عبدالغفار واجد ( ناظمِ مشاعرہ )


میرے لب تے نعت سی کل رات وی

نور دی برسات سی کل رات وی

نعت جو واجد نوں ہوئی اج عطا

انج ملی خیرات سی کل رات وی



مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پہلا مشاعرہ | دوسرا مشاعرہ | تیسرا مشاعرہ | چوتھا مشاعرہ | پانچواں مشاعرہ | چھٹا مشاعرہ | | ساتواں مشاعرہ | آٹھواں مشاعرہ | نواں مشاعرہ | دسواں مشاعرہ | گیارہواں مشاعرہ | بارہواں مشاعرہ | تیرہواں مشاعرہ - دوسرا سالانہ مشاعرہ | چودہواں مشاعرہ | پندرہواں مشاعرہ | سولہواں مشاعرہ | سترہواں مشاعرہ | اٹھارہواں مشاعرہ | انیسواں مشاعرہ | بیسواں مشاعرہ | اکیسواں مشاعرہ | بائیسواں مشاعرہ | تئیسواں مشاعرہ | چوبیسواں مشاعرہ - تیسرا سالانہ مشاعرہ |

نئے صفحات
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات