اٹھارہویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp Zulfiqar.jpg


از ذوالفقار علی دانش


معروف ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعتیہ فورم کے اشتراک سے


محفلِ نعت حسن ابدال کا اٹھارہواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


زیرِ صدارت : جناب قیصر ابدالی
مہمان خصوصی : جناب شاہ محمد سبطین شاہجہانی
میزبان : جناب ملک افتخار حسن
نظامت  : ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش (سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال)
مقام : محلہ سخی نگر حسن ابدال
تاریخ : اتوار 20 مئی 2018 – بمطابق 04 رمضان المبارک 1439ھ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شرکائے مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محفل میں شرکت کرنے والے شعرا ء کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں



ٹیکسلا سے جناب شاہ محمد سبطین شاہجہانی ، اٹک سے جناب سعادت حسن آس ، خدہ خرشین گاؤں حسن ابدال سے جناب پروفیسر ہاشم علی ہمدم ، واہ کینٹ سے جناب آصف قادری ، جناب رئیس عباس ، اور جناب عمران شاہ ، اور حسن ابدال سے جناب قیصر ابدالی ، جناب ناظم شاہجہانپوری ، جناب سائل بٹ ، جناب کامران اسیر ساگر اور سیکرٹری محفلِ نعت ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش


مشاعرے کی کاروائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

حسن ابدال اور گرد و نواح میں نعتیہ ادب کے فروغ کے لیے قائم تنظیم محفل نعت پاکستان حسن ابدال کے تحت اٹھارہواں مسلسل ماہانہ نعتیہ مشاعرہ ملک گیر ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعت فورم کے اشتراک سے بتاریخ 20 مئی 2018 بمطابق 04 رمضان المبارک 1439 ھجری بروز اتوار حسن ابدال میں جناب ملک افتخار حسن کی میزبانی میں منعقد ہوا ۔ رمضان المبارک کی ان بابرکت ساعتوں میں منعقد ہونے والی اس پرکیف محفل کی صدارت محفلِ نعت حسن ابدال کے صدر بزرگ شاعر جناب قیصر ابدالی نے کی ۔ اس موقع پر ٹیکسلا سے خصوصی طور پر محفل میں شرکت فرمانے والے معروف نعت گو شاعر اور صاحبِ سلسلہ جناب شاہ محمد سبطین شاہجہانی مہمانِ خصوصی تھے ۔ جبکہ کافی تعداد میں سامعین بھی شریکِ محفل تھے ۔ یاد رہے کہ جناب شاہ محمد سبطین شاہجہانی ملکِ عزیز پاکستان میں محفلِ نعت کے بانی ہیں اور تنظیم محفلِ نعت پاکستان اسلام آباد کے پہلے صدر نشین بھی رہ چکے ہیں ۔ نظامت کے فرائض سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال جناب ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش نے سرانجام دیے ۔ تلاوت کی سعادت جناب آصف قادری نے جبکہ جناب محمد حطیم نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ صدرِ محفل اور مہمانِ خصوصی نے اپنے اپنے کلام سے قبل محفلِ نعت کے کامیاب انعقاد اور تسلسل پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور اس کے روشن مستقبل کے لیے اپنی خصوصی دعاؤں سے نوازا ۔ جنابِ قیصر ابدالی نے محفلِ نعت کی جانب سے تمام اراکین و شرکائے محفل کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ محفل کے اختتام پر جناب سبطین شاہجہانی نے حال ہی میں وفات پانے والے حسن ابدال کے نعت گو شاعر جناب صدیق صابر ایاز ، میزبانِ محفل کے والدِ گرامی اور ان کے کزن برادر ملک خرم علی کہ نو رمضان کو جن کی پہلی برسی ہے ، کے لیے بالخصوص اور تمام حاضرین کے فوت شدگان کے لئے بالعموم دعائے مغفرت فرمائی ۔ آپ نے اس موقع پر محفلِ نعت کے منتظمین ، میزبان ، شرکاء ، اراکین کے جان و مال اور گھر بار میں برکات کے لئے خصوصی دعا کی ۔ اور ملک و ملت کے لئے بھی خصوصیت کے ساتھ دعا کی گئی ۔ اس موقع پر تمام بیماران بشمول صدر و سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال کی بحالی صحت کے لیے بارگاہِ خداوندی میں خصوصی التجا پیش کی گئی ۔


"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

مشاعرے میں پیش کیے گئے گلہائے عقیدت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس مبارک محفل میں پیش کئے گئے منتخب گلہائے نعت ملاحظہ کیجیئے



قیصر ابدالی – صدرِ محفل


جان قربان ہے ناموسِ رسالت پہ مری

میں محافظ ہوں تیری آن کا تالے کی طرح

ثور کے منہ پہ مجھے کاش سعادت ملتی

میں ہی بن جاتا وہاں مکڑی کے جالے کی طرح



شاہ محمد سبطین شاہجہانی – مہمانِ خصوصی


میلاد مصطفے کا یہ اعجاز ہی تو ہے

تابندہ ہو گئے ہیں زمین و زمن تمام

سبطین یہ تو فیض رسول کریم ہے

تجھ کو عزیز رکھتے ہیں جو اہل فن تمام



ناظم شاہجہانپوری - نائب صدر محفلِ نعت حسن ابدال


دیدارِ مدینہ کی تڑپ اتنا رلائے

آنسو کی جگہ آنکھ میں بھر آئے مدینہ

فردوس محمد کے غلاموں کو نہ بھائی

ہر ایک کے لب پہ تھی صدا ہائے مدینہ


ہاشم علی خان ہمدم


آئینہ ءِ جہاں میں اجالے گئے حضور

گویا چراغ نور میں ڈهالے گئے حضور

ہر بے نوا ، یتیم کا ہیں آسرا وہی

در یتیم ہو کے جو پالے گئے حضور



آصف قادری


جب سے بسا ہے روضہِ انور نگاہ میں

جچتا نہیں ہے کوئی بھی منظر نگاہ میں

آصف کی روح جسم سے پرواز جب کرے

ہو مصطفیٰ کا روئے منور نگاہ میں


سعادت حسن آس


مثال آئے کہاں سے مثال ہے ہی نہیں

حضور سا کہیں حسن و جمال ہے ہی نہیں

وہ نور ہی تھا تو لوٹا تھا عرشِ اعظم سے

وگرنہ آس بشر کی مجال ہے ہی نہیں



رئیس عباس


سحابِ دیدہِ تر کی گرہ جو کھل جائے

ہمارے نام سے داغِ فراق دھل جائے

میں خاکِ شہرِ نبی میں ملا دیا جاؤں

یہ زندگی کا نمک آنسوؤں میں گھل جائے


عمران شاہ


وہ عنبر و مشک خُتَن بھول جائے

مدینے کی مٹی کی خوشبو جو پائے

جو اسمِ محمد کو نہ چوم پائے

مقدر پہ روئے ، کرے ہائے ہائے


سائل بٹ


عشقِ احمد ہے اگر دل میں تو لازم ٹھہرا

سر چلا جائے مگر عہد نبھایا جائے

مجھ سیہ بخت کی قسمت کے ستارے چمکیں

شہرِ طیبہ میں کبھی مجھ کو بلایا جائے


کامران اسیر ساگر


جائیں گے کسی روز فرشتے مرے ہمراہ

لازم ہے دکھائے گا وہ روضہ مجھے اللہ

احوال بنے جاتا ہے سطروں میں یہ ساگر

آقا مرے لجپال ہیں سن لیں گے تری آہ


ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ( سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال و ناظمِ مشاعرہ )


حسن ، حسین ، علی ، فاطمہ ہوں اور حضور

کسی کا ایسا جو گھر ہو تو میں مثال بھی دُوں

ہو نام جس کا مدینہ ، حضور خود ہوں جہاں

کہیں پہ ایسا نگر ہو تو میں مثال بھی دُوں



مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پہلا مشاعرہ | دوسرا مشاعرہ | تیسرا مشاعرہ | چوتھا مشاعرہ | پانچواں مشاعرہ | چھٹا مشاعرہ | | ساتواں مشاعرہ | آٹھواں مشاعرہ | نواں مشاعرہ | دسواں مشاعرہ | گیارہواں مشاعرہ | بارہواں مشاعرہ | تیرہواں مشاعرہ - دوسرا سالانہ مشاعرہ | چودہواں مشاعرہ | پندرہواں مشاعرہ | سولہواں مشاعرہ | سترہواں مشاعرہ | اٹھارہواں مشاعرہ | انیسواں مشاعرہ | بیسواں مشاعرہ | اکیسواں مشاعرہ | بائیسواں مشاعرہ | تئیسواں مشاعرہ | چوبیسواں مشاعرہ - تیسرا سالانہ مشاعرہ |

نئے صفحات
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات