بائیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp Zulfiqar.jpg


از ذوالفقار علی دانش


معروف ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعتیہ فورم کے اشتراک سے


محفلِ نعت حسن ابدال کا بائیسواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


زیرِ صدارت : جناب شاہد کوثری
مہمان خصوصی : جناب ندیم ناجد
میزبان : جناب حافظ ملک ناظم حمید
نظامت  : جناب حافظ عبدالغفار واجد (جوائنٹ سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال)
مقام : ڈیرہ ملک عبد الحمید سپرنگ روڈ محلہ روشن پورہ حسن ابدال
تاریخ : اتوار 16 ستمبر 2018 – بمطابق 05 محرم الحرام 1440ھ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شرکائے مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محفل میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں

اسلام آباد سے جناب شاہد کوثری اور جناب نصرت یاب خان نصرت ، خانیوال سے جناب ندیم ناجد ، واہ کینٹ سے جناب عارف قادری اور جناب آصف قادری ، کامرہ سے جناب عصمت اللہ نیازی اور جناب حافظ عبدالغفار واجد ، اٹک سے جناب حسین امجد ، حسن ابدال سے جناب جناب ناظم شاہجہانپوری ، جناب وقار عالم جدون ایڈووکیٹ ، جناب ہاشم علی ہمدم ، جناب قیصر دلاور جدون اور سیکرٹری محفلِ نعت ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ۔


مشاعرے کی کاروائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659


حسن ابدال اور گرد و نواح میں نعتیہ ادب کے فروغ کے لیے قائم تنظیم محفل نعت پاکستان حسن ابدال کے تحت بائیسواں مسلسل ماہانہ نعتیہ مشاعرہ ملک گیر ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعت فورم کے اشتراک سے محرم الحرام کی بابرکت ساعتوں میں بتاریخ 16 ستمبر 2018 بمطابق 05 محرم الحرام 1440 ھجری بروز اتوار حسن ابدال میں جناب حافظ ملک ناظم حمید کی میزبانی میں منعقد ہوا ۔ نمازِ ظہر تک جاری رہنے والی اس روحانی و وجدانی کیفیات سے بھرپور پرکیف محفل کی صدارت اسلام آباد سے تشریف لائے کہنہ مشق شاعر جناب کرنل شاہد کوثری نے کی جبکہ اس موقع پر خانیوال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ شاعر جناب ندیم ناجد مہمانِ خصوصی تھے ۔ اس مبارک محفل میں بڑی رقت انگیز کیفیات کا مشاہدہ کیا گیا ۔ اس موقع پر محرم الحرام کی مناسبت سے لنگر شریف کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا اور بڑی تعداد میں سامعین بھی شریکِ محفل ہوئے ۔ نظامت کے فرائض جوائنٹ سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال حافظ عبد الغفار واجد نے سرانجام دیے ۔ تلاوت کی سعادت جناب ملک شاہد اعوان اور نعتِ رسولِ مقبول پیش کرنے کی سعادت جناب حسین امجد نے حاصل کی جبکہ جناب ناظم شاہجہانپوری نے مترنم منقبت پیش کی ۔ محفل کے اختتام پر جناب حافظ عبدالغفار واجد نے ختم شریف پڑھا اور جناب قاری حفیظ الرحمٰن نے شہدائے کربلا کے حضور بالخصوص دعائے بلندیِ درجات کا نذرانہ پیش کیا اور محفلِ نعت کے منتظمین ، میزبان ، شرکاء ، اراکین اور ان کے تمام عزیز و اقارب کے جان و مال اور گھر بار میں برکات کے لئے خصوصی دعا کی ۔ اور ملک و ملت کے لئے بھی خصوصیت کے ساتھ دعا کی گئی ۔ اس موقع پر تمام بیماران بالخصوص صدر محفلِ نعت حسن ابدال جناب قیصر ابدالی ، اور ڈاکٹر ذوالفقار دانش کی پھپھو صاحبہ جو ان دنوں شدید علیل ہیں ، کی صحت کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔


"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

مشاعرے میں پیش کیے گئے گلہائے عقیدت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس مبارک محفل میں پیش کئے گئے منتخب گلہائے نعت ملاحظہ کیجیئے




شاہد کوثری ( صدرِ محفل )


رگوں سے کٹ گئے خنجر ، گلوں سے تلواریں

یہ کیسا مرحلہ درپیش تھا قضا کے لیے

حسین ترے حوالوں سے ایسا لگتا ہے

کہ اردو شاعری زندہ ہے کربلا کے لیے


ندیم ناجد (مہمانِ خصوصی )


کرم کرم مرے آقا نے وہ کرم کیا ہے

درونِ خواب مدینے میں مجھ کو ضم کیا ہے

قبول ہو کے پلٹتی ہوئی دعا نے کہا

ترے حروف کو آقا نے محترم کیا ہے


ناظم شاہجہانپوری

ترے عمل کے مقابل ہر اک عمل ناقص

ہے تیری موت کے آگے حیات بے توقیر

میانِ باطل و حق تُو ہے اک خطِ تنسیخ

کھنچی ہو جیسے اندھیرے میں روشنی کی لکیر


عارف قادری


وہی ہے قربِ خدا و رسول کے قابل

کہ جس کے دل میں محبت مرے حسین کی ہے

میں عافیت سے ہر آفت سے بچ نکلتا ہوں

یہ مجھ پہ خاص عنایت مرے حسین کی ہے


آصف قادری


اگرچہ سر ہے جدا ہو کے نوکِ نیزہ پر

کلام رب کا سنانا حسین جانتے ہیں

گواہی دیتی ہے آصف زمینِ کرب و بلا

لہو سے پھول کھلانا حسین جانتے ہیں


حسین امجد


حضور شہرِ مدینہ سے دور کیا جینا

یہاں سے رزق مرا بھی اٹھا لیا جائے

حضور آپ کا ہوں ، میں گناہگار سہی

مجھے بھی سینے سے اپنے لگا لیا جائے



نصرت یاب نصرت


اک ذکر جو کونین میں گونجے گا ابد تک

وہ صلے علیٰ صلے علیٰ صلے علیٰ ہے

نصرت تُو جو سرکار کی مدحت میں ہے کوشاں

تجھ پر یہ کرم ہے تو یہ اللہ کی رضا ہے


عصمت اللہ نیازی


تیغ کی آنکھ نہیں ہے وہ کہاں دیکھتی ہے

تیر محرومِ سماعت ہیں کہاں سنتے ہیں

سنتے ہیں میرا قصیدہ ؟ جو کبھی پوچھتا ہوں

واں سے آواز یہ آتی ہے کہ ہاں ! سنتے ہیں


ہاشم علی ہمدم


گلزار مدینہ میں ہے خوشبوئے محمد

جنت سے بھی پیارا ہے مجھے کوئے محمد

یہ بات فقط نقش کف پا کی نہیں ہے

پارس ہے وہی سنگ جسے چھوئے محمد


قیصر دلاور جدون


رکھتا ہے عداوت جو محبانِ علی سے

اس شمر کی ہر بات پہ ہر کام پہ لعنت


وقار عالم جدون


آلِ نبی کے خیموں سے اٹھتا ہواں دھواں

نبوت سے یہ عداوت دیکھی نہ کسی نے



ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ( سیکرٹری محفلِ نعت )


نانا نبی ، پدر ہے علی ، فاطمہ ہے ماں

حسنین سی کسی کو نجابت نہیں ملی

ملتا جو وقت ، بھیجتے لعنت یزید پر

ہم کو غمِ حسین سے فرصت نہیں ملی



حافظ عبدالغفار واجد (ناظمِ مشاعرہ )


اپنی ہٹ دھرمی پہ قائم تھا لعینِ سنگدل

ورنہ شہ نے امن کی کیا کیا نہیں تدبیر کی

لفظ اس ظالم کے منہ پر تھے طمانچوں کی طرح

شام کے دربار میں زینب نے جو تقریر کی


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات