عمران نقوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


نامور شاعر، ادیب، صحافی اور خدمت گارِ نعت جناب عمران نقوی کا تعلق لاہور کے علاقہ شاہدرہ سے تھا اور وہ عظیم محقق پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد نقوی(شہید) کے برادرِ اصغر تھے، آپ کافی عرصہ تک روزنامہ نوائے وقت سے منسلک رہے اور اخبار کے ادبی ایڈیشن کے لیئے لا تعداد فیچرز لکھے اور وقت کی اہم اور معتبر ادبی شخصیات کے انٹرویوز کیئے جبکہ بعد ازاں وہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ سے وابستہ رہے، شاعری میں بھی عمران نقوی نے خوب مقام بنایا اور متعدد شعری مجموعے تخلیق کیئے جن میں ایک خوبصورت مجموعہء نعت "وجب الشکر علینا" بھی شامل ہے جو 2011 میں اشاعت پذیر ہوا،

ان کی دیگر شعری و نثری کتب میں "خیمہء شام، حرفِ ملاقات، حرف زار، شرفِ ملاقات اور کل دی گَل اے، وغیرہ شامل ہیں

ان کی تخلیقات پر انہیں متعدد قومی اور صوبائی ایوارڈز اور دیگر اعزازات سے نوازا گیا. انہوں نے نعتیہ ادب سے منسلک اہم شخصیات کی زندگی اور فن کے حوالے سے جامع کتب بھی ترتیب دیں جن میں پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد نقوی کی حیات و خدمات پر کتاب "دلیلِ آفتاب" اور مجددِ نعت جناب حفیظ تائب کی خدمات کو بیان کرتی "اک شخص مہکتی چھاؤں سا" شامل ہیں.


وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سید عمران نقوی 3 ستمبر 2020 کی رات حرکتِ قلب بند ہو جانے پر رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے. اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ - اُن کا جنازہ4 ستمبر 2020 بعد از نمازِ جمعہ سہ پہر 3 بجے سادات ماڈل ہائی سکول نزد تھانہ شاہدرہ لاہور سے اٹھایا گیا ۔ اللہ کریم مرحوم سید عمران نقوی کے درجات بلند فرمائے اور اُن کے وابستگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے (آمین)

شراکتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

4 ستمبر  : ارسلان ارشد - فوتگی پر بنیادی تعارف

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
نئے صفحات