ارسلان ارشد

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Arsalan Arshad.jpg

ارسلان ارشد [ Arslan Arshad ] لاہور سے تعلق رکھتے ہیں جو ایک نعت گو ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف جہتوں میں نعت کے فروغ کے لئے اپنی خدمات وقف کئے ہوئے ہیں

اُن کا مکمل نام محمد ارسلان ارشد ہے ۔ 31 دسمبر 1993 کو اندرون لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ایک راجپوت خاندان میں پیدا ہوائے۔ ارسلان ارشد کے والدِ گرامی ارشد سلیم(مرحوم) ایک سرکاری افسر تھے جن کی 2016 میں وفات ہو گئی۔

خدمتِ نعت کا سفر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ارسلان کو نعت پڑھنے کا شوق بچپن سے تھا 2005 سے محافل میں نعت خوانی کرنا شروع کی اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ یہ شوق محافل کی مینیجمنٹ اور بعدازاں نعت گوئی تک پہنچا اور یوں 2009 میں رمضان المبارک کے حوالے سے ایک کلام لکھنے کے بعد 2012 میں پہلی نعت مبارکہ کہی اسی دوران نعت لائبریری، شاہدرہ کے بانی چودھری محمد یوسف ورک قادری سے ملاقات ہوئی اور پھر نعت لائبریری کے انتظامی امور میں بھی دلچسپی پیدا ہو گئی جس کے نتیجے میں 2013 سے 2016 تک لائبریری کی انتظامیہ کمیٹی میں بطور رکن اور 2017 سے 2020 تک بطور سیکرٹری نشر و اشاعت خدمات سرانجام دیں جبکہ 17 اکتوبر 2020 کو لائبریری کے بانی و ڈائریکٹر چوھدری محمد یوسف ورک قادری کی وفات کے بعد اُن کی وصیت کے مطابق لائبریری کے ڈائریکٹر کے طور پر اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں جنہیں وہ ہمہ وقت بہترین انداز میں ادا کرنے کی کوشش میں مصروفِ عمل رہتے ہیں


سوشل میڈیا اور نئی نعتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

2010 کی دہائی کے ابتدائی سالوں میں ارسلان ارشد نے کاروانِ رضائے مصطفےٰﷺ کے تحت NLS KARWAN PRODUCTIONS کا آغاز کیا جس میں مختلف نعت خوانان کی آوازوں میں نئے نعتیہ کلام ریکارڈ کروا کر ریلیز کئے گئے اس سلسلے کا آغاز ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب ابھی سوشل میڈیا کا پھیلاؤ حالیہ برسوں جیسا نہیں تھا اس کے باوجود محدود وسائل میں رہتے ہوئے بیسیوں کلام ریلیز کئے گئے جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پذیرائی ملی یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اور نعت لائبریری شاہدرہ کے تحت ہونے والی ماہانہ محفلِ کشورِ نعت بھی اسی سلسلے کا ایک اہم ترین حصہ بن چکی ہے جس میں ہر ماہ ایک نعت گو شاعر کو مدعو کر کے تمام نعت خوانوں سے اسی مہمان شاعر کے کلام پڑھوائے جاتے ہیں جو الگ الگ ویڈیوز کی صورت سوشل میڈیا سائٹس پر دیکھے اور سنے جا سکتے ہیں۔

شاعر کو کریڈٹ دو[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ارسلان ارشد نعت خوانوں کی جانب سے شعرائے نعت کو محافل اور ویڈیوز وغیرہ میں کریڈٹ نہ دیئے جانے کے خلاف ایک تحریک بھی چلا رہے ہیں تاکہ نعت لکھنے والوں کو اُن کا جائز حق دلوایا جا سکے اس حوالے سے اُن کا موقف ہے کہ جب کوئی نعت ٹیلی ویژن یا انٹرنیٹ پر ریلیز کی جاتی ہے تو اُس کے کریڈٹ یا ڈسکرپشن میں پروڈکشن کمپنی سے لے کر کیمرہ مین تک سب کا نام شامل ہوتا ہے مگر جس شاعر کی نعت پڑھی جا رہی ہے اس کا نام نہیں لکھا جاتا جو کہ شعراء کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی ہے


بچوں کو صحیح نعت کی تربیت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سال 2017 میں ارسلان ارشد اور ان کے ساتھیوں نے چودھری محمد یوسف ورک قادری کی سرپرستی میں بچوں کو نعت کی تعلیم فراہم کرنے کے لیئے کشورِ نعت اکیڈمی بھی قائم کی جس کے ذریعے بہت سے نئے پڑھنے والوں کو صحیح نعت کی تعلیم و تربیت دی گئی چند وجوہات کی بنا پر اکیڈمی 2020 میں بند کر دی گئی لیکن اس کو دوبارہ مزید بہتر انداز میں فعال کرنے پر کام جاری ہے

ادبی و تنظیمی وابستگیاں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت لائبریری، شاہدرہ

رُکن ۔ 2013 تا 2016

سیکرٹری نشر و اشاعت ۔ 2017 تا 17 اکتوبر 2020

ڈائریکٹر ۔ 18 اکتوبر 2020 ۔ تا حال


ماہنامہ کاروانِ نعت، لاہور

رپورٹر و تبصرہ نگار ۔ 2020 ۔ تا حال


کاروانِ رضائے مصطفےٰﷺ شاہدرہ لاہور

رُکن ۔ 2009 تا 2012

سیکرٹری نشر و اشاعت ۔ 2013 ۔ تا حال


بزمِ غلامانِ مصطفےٰ جیا موسیٰ شاہدرہ لاہور

رُکن ۔ 2009 تا 2016

سیکرٹری ۔ 2017 ۔ تا حال


بزمِ انجم رومانی پاکستان

رُکن ۔ 2021 ۔ تا حال


دیگر معلومات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پسندیدہ نعتیں :

پسندیدہ نعت گو شعراء: نصیر الدین نصیر، خالد محمود نقشبندی، راجا رشید محمود، عبد الستار نیازی، سکندر لکھنوی، الحاج محمد حنیف نازش قادری

پسندیدہ نعت خواں: وحید ظفر قاسمی، عبدالرؤف روفی، سید منظورالکونین، ام حبیبہ، ذوالفقار حسینی، سرور حسین نقشبندی

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات