زبور حرم، اقبال عظیم

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


’’زبورِ حرم‘‘ پروفیسر اقبال عظیم کا کلیاتِ نعت ہے۔ زبورِ حرم اقبال عظیم کے صاحبزادے شاہین اقبال کی تحریک کا نتیجہ ہے۔ جسے نعت ریسرچ سینٹر، کراچی کے اشتراک سے شائع کیا گیا ہے۔ اس کے ملنے کے پتہ میں توکل اکیڈمی اُردو بازار کراچی کا نام شامل ہے۔ 336 صفحات پر مشتمل اس کلیاتِ نعت کی قیمت 450/- روپے ہے۔

کلیاتِ نعت زبورِ حرم میں قاب قوسین، پیکر نور کی نعتیں شامل ہیں۔ 1999ء میں حضرت حسان نعت کونسل پاکستان ٹرسٹ نے اقبال عظیم کی زندگی میں کلیاتِ نعت زبورِ حرم بہت ہی عقیدت و محبت سے شائع کی تھی۔ مگر احباب کی ناتجربہ کاری کی وجہ سے یہ اغلاط کا مجموعہ بن گئی تھی۔ اب ان کے صاحبزادے شاہین اقبال نے اس کی اشاعت دوم کا اہتمام کیا ہے جس میں آخری وقتوں کا کہا گیا کلامِ نعتیہ بھی شامل ہے۔ اس میں بھی ’’اغلاط نامہ‘‘ لگانے کے باوجود بھی غلطیاں موجود ہیں۔


زبورِ حرم پر لکھنے والوں میں شاہین اقبال، اقبال عظیم، اے کے سومار، حفیظ جالندھری، ابوالخیر کشفی اور سرورق کی پشت پر صبیح رحمانی کی تحریر شامل ہے۔

مزید دیکھیے

کلیات نعت، محسن کاکوروی | کلیاتِ شائقؔ | تمام و نہ تمام، عاصی کرنالی | کلیات راقب قصوری | مقصود کائنات، ادیب رائے پوری | کلیات ظہور | کلیات بے چین | کلیات اعظم | کلیات حفیظ | کلیات قادری | کلیات عنبر شاہ وارثی | حمدِ رب علا نعت خیر الوری، راسخ عرفانی | طاہرین، سید وحید الحسن ہاشمی | سرمایہ ءِ رووف امروہوی | کلیات ِ منور | کلیات اظہر | کلیات نیازی | کلیات ِ اعجاز رحمانی | زبور حرم، اقبال عظیم | خلد نظر، عابد سعید عابد | نور سے نور تک، شاعر علی شاعر | کلیات صائم چشتی | کلیات بیدم وارثی | کلیات مظہر | کلیات ریاض سہروردی | کلیات شاہ انصار الہ آبادی | کلیات راہی | کلیات ظہوری |

حواشی و حوالہ جات

نعتیہ کلیات کی روایت ۔ایک مطالعاتی جائزہ ،- ڈاکٹرشہزاد احمد