"کلیات نعت، محسن کاکوروی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 26: سطر 26:

سجدہ کرتے ہیں ملائک مرا وہ رُتبہ ہے <ref> شہزادؔ احمد، ڈاکٹر اُردو نعت پاکستان میں حمد و نعت ریسرچ فاؤنڈیشن، اُردو بازار، کراچی ۲۰۱۴ء </ref>
سجدہ کرتے ہیں ملائک مرا وہ رُتبہ ہے <ref> شہزادؔ احمد، ڈاکٹر اُردو نعت پاکستان میں حمد و نعت ریسرچ فاؤنڈیشن، اُردو بازار، کراچی ۲۰۱۴ء </ref>
=== حواشی و حوالہ جات ===
(وفیات نگاری کی ایک عمدہ مثال ڈاکٹر محمد سہیل شفیق کا مرتب کردہ ’’وفیات معارف‘‘ (مطبوعہ: قرطاس پبلشرز، گلشن ا قبال کراچی، 2013ء) ہے اس سے قبل آپ ماہنامہ معارف کا نوّے سالہ اشاریہ، اشاریۂ نعت رنگ کراچی، اشاریۂ جہانِ حمد کراچی اور نعت نامے (بنام صبیح رحمانی) بھی مرتب کر چکے ہیں۔ جب کہ ’’جامعہ نظامیہ بغداد کا علمی و فکری کردار‘‘ کے عنوان سے تحقیقی مقالہ برائے پی ایچ-ڈی لکھ کر ’’ڈاکٹریٹ‘‘ کی سند سے سرفراز ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر سہیل شفیق ایک نوجوان محقق اور شعبۂ اسلامی تاریخ جامعہ کراچی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے منصب پر فائز ہیں۔ حاشیہ نگاری، اشاریہ سازی، خطوط نگاری اور جمع و ترتیب کے ماہر ہیں۔ نظم ترتیب، نفاست کا حسن اور طباعت کا سلیقہ آپ کے متفرق کاموں سے عیاں ہے۔ ’وفیاتِ معارف‘ ارباب علم و فضل کے انتقال پر ماہنامہ معارف اعظم گڑھ (انڈیا) میں شائع ہونے والی تحریروں جولائی 1916ء تا دسمبر 2012ء کا مثالی انسائیکلوپیڈیا ہے جس کی اہمیت ہر دور میں مسلّم رہے گی ڈاکٹر سہیل شفیق کے وفیاتِ معارف میں۔
سیّد سلیمان ندوی نے ’معارف‘ اعظم گڑھ (انڈیا) اکتوبر 1936ء کی اشاعت میں محسنؔ کاکوروی کے فرزند نورالحسن نیرکے علم و فضل کا ذکر کیا ہے۔ ص103۔ اس اداریہ میں تاریخ وفات کے علاوہ دیگر معلومات موجود ہیں۔ اکتوبر 1936ء ’معارف‘ کا سالِ اشاعت ہے۔ مولوی نورالحسن نیّر کی تاریخ وفات نہیں۔ اسے وفات کی خبر سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔
(تذکرہ نگاری کی ایک خوبصورت دستاویز حکیم نثار احمد علوی کی تصنیف ’سخنوران کاکوری‘ (مطبوعہ: میخانۂ ادب، ناظم آباد کراچی ؟ء) ہے۔ اس قابل قدر تذکرے میں شعرائے کاکوری کا احوال تفصیلاً درج ہے۔ صاحب تذکرہ نے علامہ حاجی مولوی نورالحسن نیر علوی کا سال پیدائش ۱۲۸۲ھ/1865ء۔ ص412 اور سالِ وفات 6ستمبر1936ء/۱۳۵۵ھ درج کیا ہے۔ آپ کی آخری آرام گاہ جھنجھری روضہ کاکوری انڈیا ہے۔ص414
محسن کاکوروی کے اس فرزندِارجمند نورالحسن نیر کے دو عظیم اور تاریخی کارنامے ’کلیاتِ نعت محسن کاکوروی‘ اور ’نورِاللّغات‘ ہیں جنھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ نور اللّغات پہلی بار 1924ء میں لکھنؤ سے شائع ہوئی اور دوسری بار 1960ء میں کراچی سے شائع ہوتے ہی فروخت ہو گئی۔ یہ لغت چار جلدوں پر مشتمل ہے۔ ص 414)

=== مزید دیکھیے ===
=== مزید دیکھیے ===

[[ کلیات نعت، محسن کاکوروی ]] | [[کلیاتِ شائقؔ  ]] | [[تمام و نا تمام، عاصی کرنالی ]] | [[کلیات راقب قصوری ]] | [[مقصود کائنات، ادیب رائے پوری]] | [[کلیات ظہور ]] | [[کلیات بے چین ]] | [[کلیات اعظم ]] | [[کلیات حفیظ ]] | [[کلیات قادری ]] | [[کلیات عنبر شاہ وارثی]] | [[حمدِ رب علا نعت خیر الوری، راسخ عرفانی ]] | [[طاہرین، سید وحید الحسن ہاشمی]] | [[سرمایہ ءِ رووف امروہوی ]] | [[کلیات ِ منور ]] | [[کلیات اظہر ]] | [[کلیات نیازی ]] | [[ کلیات ِ اعجاز رحمانی ]] | [[ زبور حرم،  اقبال عظیم ]] | [[خلد نظر، عابد سعید عابد ]] | [[نور سے نور تک، شاعر علی شاعر ]] | [[ کلیات صائم چشتی ]] | [[کلیات بیدم وارثی ]] | [[ کلیات مظہر ]] | [[کلیات ریاض سہروردی]] | [[کلیات شاہ انصار الہ آبادی ]] | [[ کلیات راہی ]] | [[کلیات ظہوری ]] |

نسخہ بمطابق 04:26، 31 مارچ 2017ء

’کلیاتِ نعت محسنؔ کاکوروی‘‘ کے مرتب محمد نورالحسن ہیں۔ اس کلیات کا پہلا فوٹو آفسیٹ ایڈیشن 1982ء میں اُترپردیش اُردو اکادمی لکھنؤ (بھارت) نے شائع کیا ہے۔ 258 صفحات پر مشتمل اس کی مجلد فوٹو کاپی میرے سامنے ہے۔ اس کی قیمت 12/- روپے ہے۔ واضح رہے کہ ’’کلیات نعت مولوی محمد محسن‘‘ کے نام سے ۱۳۳۴ھ میں الناظر پریس واقع چوک لکھنؤ سے شائع ہوئی تھی۔ پرانے سرورق کا عکس اس کلیات میں موجود ہے۔؂<ref> نیرّ، نورالحسن (مرتب) کلیات نعت محسن کاکوروی اُترپردیش اُردو اکادمی لکھنؤ (انڈیا) ۱۹۸۲ء </ref>

مولوی محمد نور الحسن وکیل ہردوئی و مین پوری آپ کے صاحبزادے کا مرتب کردہ ہے۔ کتاب کے مرتب نے اپنے والد گرامی محسن کاکوروی کا مختصر مگر انتہائی جامع تعارف ’’مختصر حال‘‘ کے عنوان سے رقم کیا ہے۔ کلیات نعت محسن کا کوروی نعتیہ ادب کے لیے ایک عظیم اور یادگار سرمایہ ہے جسے صدیوں یاد رکھا جائے گا۔ کم صفحات میں بہت زیادہ کلام شامل ہیں۔

اس کلیات نعت کا آغاز ’’گلدستہ کلامِ رحمت‘‘ سے ہوا ہے۔ یہ قصیدۂ نعتیہ 16 سال کی عمر میں لکھا تھا۔ قصیدہ کا پہلا شعر ہے ۔

پھر بہار آئی کہ ہونے لگے صحرا گلشن

غنچہ ہے نامِ خدا نافۂ آہوئے ختن

اس نعتیہ قصیدہ کے بعد ’’سراپائے رسول اکرم‘‘صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پہلا بند ملاحظہ کیجیے۔

للہ الحمد شب غم نے اُٹھایا بستر

مرحبا طالع بیدار مبارک ہو سحر

مژدہ اے دل کہ ہوا نور خدا پیش نظر

بارک اللہ طبیعت کا ہے رنگ دیگر

گر نہ ہو پاس ادب تو مجھے کچھ دعوا ہے

سجدہ کرتے ہیں ملائک مرا وہ رُتبہ ہے <ref> شہزادؔ احمد، ڈاکٹر اُردو نعت پاکستان میں حمد و نعت ریسرچ فاؤنڈیشن، اُردو بازار، کراچی ۲۰۱۴ء </ref>

مزید دیکھیے

کلیات نعت، محسن کاکوروی | کلیاتِ شائقؔ | تمام و نا تمام، عاصی کرنالی | کلیات راقب قصوری | مقصود کائنات، ادیب رائے پوری | کلیات ظہور | کلیات بے چین | کلیات اعظم | کلیات حفیظ | کلیات قادری | کلیات عنبر شاہ وارثی | حمدِ رب علا نعت خیر الوری، راسخ عرفانی | طاہرین، سید وحید الحسن ہاشمی | سرمایہ ءِ رووف امروہوی | کلیات ِ منور | کلیات اظہر | کلیات نیازی | کلیات ِ اعجاز رحمانی | زبور حرم، اقبال عظیم | خلد نظر، عابد سعید عابد | نور سے نور تک، شاعر علی شاعر | کلیات صائم چشتی | کلیات بیدم وارثی | کلیات مظہر | کلیات ریاض سہروردی | کلیات شاہ انصار الہ آبادی | کلیات راہی | کلیات ظہوری |