کلیات حفیظ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


’کلیاتِ حفیظ تائبؔ ‘‘ حفیظ تائبؔ کے متفرق مجموعہ ہائے کلام پر مشتمل ہے۔ اپریل 2005ء میں القمر انٹرپرائزرز رحمان مارکیٹ اُردو بازار لاہور نے اس کی طباعت کا اہتمام کیا ہے۔ 696 صفحات پر محیط اس کتاب کی قیمت 500/- روپے ہے۔ 40 ؂ طاق حرم کے نام سے 2010ء میں ایک مجموعہ نعت شائع ہو چکا ہے جو اس کلیات میں شامل نہیں۔

اس کلیاتِ حمد و نعت میں صلوا علیہ وآلہ، سک متراں دی، وسلموا تسلیما، وہی یٰسیں وہی طٰہ، مناقب (مجموعہ مناقب) کوثریہ، نسیب (مجموعہ غزل)، تعبیر (قومی و ملی منظومات) پر مشتمل مجموعہ ہائے کلام شامل ہیں۔ الحمدللہ! جن میں زیادہ تعداد نعتوں کی ہے۔ اس کلیات میں ان کا غیر مدوّن کلام نعتیہ بھی طبع ہوا ہے۔

’’حفیظ تائب فاؤنڈیشن‘‘ کے اغراض و مقاصد ایک صفحہ پر شائع کیے گئے ہیں۔ جب کہ ’’تقدیم‘‘ کے عنوان سے خورشید رضوی کا شاعری پر مضمون ہے

کلیات حفیظ تائب کو کتابی زمانی اعتبار سے نہیں بلکہ موضو عات حمد و مناجات، نعت رسول مقبول اور غیر مدوّن کلام کے عنوانات کے تحت ترتیب دے دیا گیا ہے۔ بلاشبہ تمام مطبوعہ و غیر مطبوعہ کلام تو یکجا ہو گیا ہے مگر زمانی اعتبار سے کتب کی تفصیل اس میں موجود نہیں۔

مزید دیکھیے

کلیات نعت، محسن کاکوروی | کلیاتِ شائقؔ | تمام و نہ تمام، عاصی کرنالی | کلیات راقب قصوری | مقصود کائنات، ادیب رائے پوری | کلیات ظہور | کلیات بے چین | کلیات اعظم | کلیات حفیظ | کلیات قادری | کلیات عنبر شاہ وارثی | حمدِ رب علا نعت خیر الوری، راسخ عرفانی | طاہرین، سید وحید الحسن ہاشمی | سرمایہ ءِ رووف امروہوی | کلیات ِ منور | کلیات اظہر | کلیات نیازی | کلیات ِ اعجاز رحمانی | زبور حرم، اقبال عظیم | خلد نظر، عابد سعید عابد | نور سے نور تک، شاعر علی شاعر | کلیات صائم چشتی | کلیات بیدم وارثی | کلیات مظہر | کلیات ریاض سہروردی | کلیات شاہ انصار الہ آبادی | کلیات راہی | کلیات ظہوری |

حواشی و حوالہ جات

نعتیہ کلیات کی روایت ۔ایک مطالعاتی جائزہ ،- ڈاکٹرشہزاد احمد