"اقبال اشہر" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ }}
{{بسم اللہ }}
[[ملف:اقبال اشہر.jpg|alt="اقبال اشہر "|link=اقبال اشہر]]
[[زمرہ: شعراء ]]
[[زمرہ: شعراء ]]
[[زمرہ: نعت گو شعراء ]]
[[زمرہ: نعت گو شعراء ]]

حالیہ نسخہ بمطابق 18:00، 13 جولائی 2022ء


"اقبال اشہر "


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

اقبال اشہر پوری اردو دنیا کے محبوب و محترم شاعر کا نام ہے آپ 26 اکتوبر 1965 ء کو بھارت کے شہر دلی میں پیدا ہوئے ، آپ کا آبائی تعلق امروہہ سے ہے۔ پلاسٹک کی صنعت میں استعمال ہونے والی لوہے کی ڈائیاں بنانے والے آپ کے بزرگ 1940میں دہلی آئے اور پھر یہیں کے ہو کر رہ گئے۔ شانتا نرسری اسکول کوچہ چیلان پرانی دلی سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد رامجس اسکول اور ذاکر حسین کالج دہلی سے آپ نے اعلی تعلیم حاصل کی۔ آپ ایک با کمال شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ہی اچھے نثر نگار بھی ہیں آپ نے مختلف شعرا پر نہ صرف مضامین لکھے بلکہ (شاعروں کے قصے) کے عنوان کے تحت ایک نثری مجموعہ بھی ترتیب دیا ۔

آپ کا شمار عہد حاضر میں صف اول کے شعرا میں ہوتا ہے پوری اردو دنیا میں جہاں جہاں اردو مشاعرے منعقد ہوتے ہیں اس میں نہ صرف آپ کی شمولیت ہوتی ہے بلکہ آپ مشاعروں کی کامیابی کی ضمانت بھی سمجھے جاتے ہیں-

نعت گوئی کا سفر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپ کے گھر میں امروہہ کے استاد شاعر رؤف امروہی کی نعتیہ شاعری کا مجموعہ تھا اسی کی بدولت نعتیہ کلام پڑھنے کا شوق پیدا ہوا ۔ رمضان کے مہینے میں ٹیپ ریکارڈر پر گھر گھر سنی جانے والی نعتوں نے بھی نعت گوئی کی خواہش کو جلا بخشی۔

دسویں جماعت میں شاعری کا آغاز ہوا ۔ اسی برس پہلی بار سترہ سال کی عمر میں آپ نے پہلی نعت پاک بھی کہی اور ایک سیرت کے جلسے میں پڑھی۔ پہلی نعت کے دو شعر ملاحظہ فرمائیں-

اللہ یہ دعا ہے مدینے کو جاؤں میں

ہے التجا بس اتنی کہ واپس نہ آؤں میں

آپ نے پہلا نعتیہ مشاعرہ دہلی کی جامع مسجد میں 1986 ءمیں پڑھا۔ اسکے بعد دہلی ، لکھنئو کانپور، رائے پور کے علاوہ بھارت کے دگر صوبوں اور شہروں کے نعتیہ مشاعروں میں بھی آپ نے اپنے نعتیہ کلام سے عاشقان رسول کو متاثر کیا

ادبی تصانیف[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپ کا پہلا مجموعہ (دھنک ترے خیال کی) دو شعری انتخابات (رت جگے) اور (غزل سرائے) کے نام سے شائع ہو چکے ہیں ۔علاوہ ازیں دیو ناگری میں بھی ایک شعری مجموعہ شائع ہو چکا ہے جس کا نام ہے (اردو ہے میرا نام )<ref> نعت کائنات کے لئےعالم نظامی کا پیش کردہ تعارف </ref>

حمدیہ ونعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سوشل میڈیا کے روابط[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

مزید دیکھئے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شخصیات  : شکیل جمالی | قمر صدیقی | معین شاداب | افضل الہ آبادی | راحت انجم | عزم شاکری | عالم نظامی | عبید اعظم اعظمی | عاصی بیاروی | انجم بارہ بنکوی | قتیل شفائی | انس نبیل | اسیر برہانپوری | اقبال اشہر | طاہر فراز | زبیر گورکھپوری | محمودالحسن ماہر | سید مناظر حسن اشرف | لکشمن شرما واحد | عزیز نبیل | شکیل اعظمی | | حسن فتح پوری | خالد ندیم | دانش جاوید | نظر بجنوری | کاشف ابرار | ماجد دیوبندی | ہاشم فیروزآبادی | نعیم اختر خادمی | طاہر فراز | لکشمن شرما واحد | عمران عطائی | سید مناظر حسن اشرف | الطاف ضیاء | زبیر گورکھپوری | شکیل اعظمی | حق کانپوری | اجمل سلطانپوری | شبنم جبلپوری | گنیش بہاری طرز | ندیم صدیقی | شعور اعظمی | عرفان جعفری | مشتاق احمد مشتاق | واحد انصاری | صابر فریدی | تبسم عزیزی | شکیل عارفی | جاوید عاصی | حبیب ہاشمی | عقیل نعمانی | ساز الہ آبادی | عمران گونڈوی | اثر صدیقی |


نئے صفحات
نعت کائنات پر نئی شخصیات

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]