زبیر نور پوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

زبیر نور پوری اپنے شہر کے سب سے پہلے صاحب کتاب شاعر ہیں آپ کا تعلق شہر نور پور ضلع بجنور اتر پردیش سے ہے آپ کی ولادت 20 جولائی سن 1954ء کو نور پور میں ہوئی آپ کی تعلیم و تربیت مدرسے میں ہوئی آپ شاعر ہونے کے ساتھ بہترین حافظ قرآن بھی تھے

آغاز سخن[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شعرو سخن سے آپ کی آشنائی طالب علمی کے زمانے میں ہی ہوگئ تھی آپ کے مدرسے میں ہر جمعرات کو ایک جلسہ منعقد ہوتا تھا جس میں تمام طلباء و طالبات معروف شعراء کی تخلیقات پیش کرتے تھے یہ ان دنوں کی بات ہے جب آپ کی عمر 8 برس کی تھی ایک طالب علم علامہ اقبال کی نظم جگنو سنایا کرتا تھا جس کے مطلع کا پہلا مصرعہ اس طرح پڑھتا تھا سورج کی روشنی ہے کا شانا چمن میں جو آپ کی سماعت پر بار گزرتا ہمیشہ کی طرح آپ جلسے کے اختتام پر علامہ اقبال کی نظم کے مصرعے کی گردان کرتے تو زبان سے مصرعہ خود بخود اس طرح سے ادا ہونے لگتا سورج کی روشنی ہے کاشانئہ چمن میں آپ کے ذہن میں یہ بات آئی کی یہ مصرعہ اسی طرح موزوں ہوگا سن بلوغت میں جب آپ نے شعری مطالعہ کے آغاز کیا تو (بانگ دراں) میں موزوں مصرعہ پاکر آپ کو انتہائی خوشی ہوئی لہٰذا 8 جولائی 1975 میں پہلی بار آپ نے ایک طرحی مشاعرے میں شرکت کی وہاں آپ کی ملاقات گوہر نور پوری سے ہوئی ابتدا میں آپ نے ان کی شاگردی اختیار کی یہ سلسلہ 1984 تک چلا اس کے بعد 1991 تک مشیر جھنجھانوی کے زیر سایہ آپ اپنی فن کو سنوارتے رہے بعد ازاں تا حیات محمود الحسن ماہر کے مشوروں سے فیضیاب ہوتے رہے

ادبی تصانیف[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپ کا ایک شعری مجموعہ "زندگی کے روبرو" شائع ہوکر ہر خاص و عام میں سرمایئہ داد و تحسین حاصل کر چکا ہے آپ کے چھوٹے بھائی فضل الرحمن انصاری جو بجنور ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ہیں چونکہ وہ آپ سے بیحد محبت فرماتے ہیں اور انہیں شعرو ادب سے انسیت بھی بہت ہے اسلئے آپ کی یاد میں ادبی نشستوں اور مشاعروں کا اہتمام وہ اکثر کرتے رہتے ہیں نیز آپ کی کتاب (زندگی کے روبرو کو تکمیلی مراحل تک پہونچانے میں بھی فضل الرحمن انصاری کا بہت اہم کردار رہا ہے علاوہ ازیں اپنے دوست عالم نظامی کے حوالے سے نعت کائنات کی اہمیت کو جاننے کے بعد یہ ان کی کوششوں کا نتیجہ ہے جو آج نعت کائنات پر ان کے بھائی حافظ زبیر کا صفحہ ترتیب دیا گیا-<ref> نعت کائنات کے لئےعالم نظامی کا پیش کردہ تعارف </ref>

حمدیہ ونعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

مزید دیکھئے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شخصیات  : شکیل جمالی | قمر صدیقی | معین شاداب | افضل الہ آبادی | راحت انجم | عزم شاکری | عالم نظامی | عبید اعظم اعظمی | عاصی بیاروی | انجم بارہ بنکوی | قتیل شفائی | انس نبیل | اسیر برہانپوری | اقبال اشہر | طاہر فراز | زبیر گورکھپوری | محمودالحسن ماہر | سید مناظر حسن اشرف | لکشمن شرما واحد | عزیز نبیل | شکیل اعظمی | | حسن فتح پوری | خالد ندیم | دانش جاوید | نظر بجنوری | کاشف ابرار | ماجد دیوبندی | ہاشم فیروزآبادی | نعیم اختر خادمی | طاہر فراز | لکشمن شرما واحد | عمران عطائی | سید مناظر حسن اشرف | الطاف ضیاء | زبیر گورکھپوری | شکیل اعظمی | حق کانپوری | اجمل سلطانپوری | شبنم جبلپوری | گنیش بہاری طرز | ندیم صدیقی | شعور اعظمی | عرفان جعفری | مشتاق احمد مشتاق | واحد انصاری | صابر فریدی | تبسم عزیزی | شکیل عارفی | جاوید عاصی | حبیب ہاشمی | عقیل نعمانی | ساز الہ آبادی | عمران گونڈوی | اثر صدیقی |


نئے صفحات
نعت کائنات پر نئی شخصیات

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]