حافظ لدھیانوی
حافظ لدھیانوی کی پیدائش 7 جولائی 1920ء لدھیانہ (پنجاب) – بھارت میں ہوئی ۔ وہ ایک ادیب، ڈرامہ نگار، شاعر اور نعت گو تھے ۔
مطبوعات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
حمدیہ و نعتیہ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
آمد ہے آج عرش بریں پر حضورﷺ کی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
آمد ہے آج عرش بریں پر حضورﷺ کی
افلاک نور کے ہیں، زمینیں ہیں نور کی
اللہ کے حضور طلب ہے حضور کی
خلوت میں نور سے ہے ملا قات نور کی
اس آب و تاب سے شب معراج آئی ہے
گویا کھلی ہوئی کوئی چوٹی ہے حور کی
کیا انتظار جلوہ ذات احد کو ہے
کیا لو لگی ہے ان کی طرف شمع طور کی
جبر یل کہہ رہے جگا کر ادب کے ساتھ
چلیے شتاب، یاد ہوئی ہے حضور کی
مردوں کے جاگے بخت کہ سوتے ہیں چین سے
راہیں ہیں آج بند عذاب قبور کی
جنت کے در کھلے ہیں، جہنم کے بند ہیں
وہ دیکھو بخشی جاتی ہے امت حضورﷺ کی
تاروں کی چھاوں فرش ہے قصد عرش کا
چشم و چراغ کعبہ کو سوجھی ہے دور کی
پایا ہے کیا نبیﷺ نے فلک سیر باد پا
پہلا قدم جہاں ہے وہ چوٹی ہے طور کی
بندوں کو فکر حشر سے آزاد کر دیا
مولا نے فکر خاطر مولی ے دور کی
تم ہو بشیر حافظ بیکس گنہ گار
دید و بشارت اس کو بھی عفو قصور کی
احباب کی آراء[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
"نعت کہنے کے لیے جس گداز قلب کی ضرورت ہوتی ہے وہ حافظ صاحب کے دامن میں موجود ہے وہ ازل ہی سے یہ سرمایہ سمیٹ لائے ہیں حافظ مظہر الدین مظہر
مضامین[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
حافظ لدھیانوی کی وفات 16 اکتوبر 1999ء کو فیصل آباد(پنجاب)، پاکستان میں ہوئی
شراکتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعت کائنات پر نئی شخصیات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|