اثقال

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

ثقل: عربی کی اصطلاح ہے۔ حروف علت کی حرکت چونکہ دشوار اور بوجھل ہوتی ہے جیسے قَوَلَ اور بَیَعَ میں و اور ی کی حرکت۔ اس بھاری پن کو ثَقْل کہتے ہیں۔ اس کی تعلیل لازم ہوتی ہے۔اسے بعض اوقات اثقال بھی کہا گیا ہے۔عیب تنافر ثقالت کا سبب ہے لیکن ہر ثقالت، عیب تنافر کی وجہ سے نہیں ہوتی یعنی عموم خصوص مطلق۔

ثقل، اثقال، ثقالت اور تثقیل میں فرق ہے۔ یہ الگ الگ اصطلاحات ہیں۔

اِثقال: عیب تنافر کو اثقال کہتے ہیں لیکن اہل عرب نے بعض اوقات ثقل کو بھی اثقال کہا ہے۔

تثقیل: یہ بھی عربی میں مستعمل اصطلاح ہے۔ اردو میں نہیں برتی جاتی۔ اس کا اطلاق دو صورتوں پر ہوتا ہے۔

اول: یہ تشدید کے معنی میں استعمال ہوتی ہے۔

دوم:کسی ساکن کو متحرک کر دینے کو تثقیل کہتے ہیں جیسے نِعْم کو نِعِم کرنا وغیرہ۔ اسی کا ایک نام تحریک بھی ہے۔

ثقالت: کلام میں ایسے الفاظ کا استعمال کرنا جو زبان پر مشکل سے جاری ہوتے ہوں، ثقالت ہے۔ اس میں غرابت اور نامانوس الفاظ کی شرط نہیں۔ اگر غریب لفظ آسانی سے زبان پر آتا ہے اور کلام رواں پڑھا جاتا ہے تو ثقالت نہیں ہے لیکن کوئی عام مستعمل لفظ اس طور برتا جاتا ہے کہ پڑھنے میں دشواری پیش آئے تو ثقالت ہے۔


شراکتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

عمر فاروق وڑائچ


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ابتذال | اتصال | اثقال | اخلال | املاکی اغلاط | بدفضائی | بے معنی | تثلیم | تذکرو تانیث کی اغلاط | ترکیب کے ساتھ اعلان نون | تعقیب | تعقید | تقدیم و تاخیر | تکرار | تطویل | تکلف | تلفظ کی اغلاط | تنافر حروف | تنافر کلمات | توارد | توالی اضافت | حشو | دولخت | ذم کا پہلو | سرقہ | سست بندش | سوءادب | شتر گربہ | ضعف تالیف | ضعف خاتمہ | ضعف نظم | ضلع جگت کی بے لطفی | نا موزونیت | شکست ناروا | عیوب ردیف | عیوب قوافی | غرابت لفظی | غلط العام | غلط العوام | غیر شاعرانہ الفاظ کا استعمال | فارسی الفاظ کے آخر کی ہ | فارسیت | کراہیت سمع | کہ اور نہ کا صیحح تلفظ | حصر | تو سے پہلے 'جو کا استعمال | الفاظ کے استعمال میں عدم احتیاط | مبالغہ | متروکات | محاورہ روز مرہ کی اغلاط | مخالفت لغت | مقدرات | منع صرف | منع نحو | واحد جمع کی اغلاط وغیرہ |


نعت کائنات پر نئی شخصیات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659