اسیر برہانپوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:54، 10 جولائی 2022ء از 49.33.232.240 (تبادلۂ خیال)
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

اسیر برہانپوری کا اصلی نام محمد رمضان اور والد گرامی کا نام نور محمد انصاری تھا آپ 1939 ء کو بھارت کی بہت ہی تاریخی سرزمین شہر برہانپورمیں پیدا ہوئے آپ کےدادا مرحوم عبدالشکور کا شمار شہر کے مشاہیر حفاظ کرام میں ہوتا تھا اور آپ کے والد بلند پایہ حکیم تھے اسلئے آپ کا خاندان علم دین کی دولت سے مالا مال تھا

آغاز سخن

آپ 1956میں تلاش معاش میں شہر مالیگاؤں آئےجہاں آپ کو بہت اچھا شاعرانہ ماحول ملا ، بعد ازیں آپ دو سال کے بعد جب برہانپور تشریف لے گئے تو وہاں آپ کی ملاقات آزاد امیدی سے ہوئی آزاد امیدی سے متاثر ہوکر آپ نے ان کی شاگردی اختیار کی لہٰذا ان کی تربیت میں آپ کی شاعری پروان چڑھنے لگی ،نیز بہت کم وقتوں میں ہندوستان کے مختلف صوبوں کے مشاعروں میں نہ صرف آپ کی شمولیت ہونے لگی بلکہ برہانپور کے نمائندہ شاعروں میں آپ کا شمار ہونے لگا ، عمر کے آخری حصے میں بیرونی ممالک کے کئ مشاعروں میں بھی شریک ہوکر آپ نے اپنے معیاری کلام سے صنف غزل کے شیدائیو کو بے پناہ متاثر کیا -

اصناف سخن

یہ خدا احسان عظیم ہے کی آپ بہت ہی زود گو تھے اور آپ نے شاعری کی ہر صنف میں طبع آزمائ کی یوں تو آپ نے حمد و نعت سلام و منقبت رباعی قطعات گیت غزل دوہے سہرے رخصتی تمام اصناف میں شعر کہے لیکن غزل آپ کی بہت محبوب اور پسندیدہ صنف تھی اسلئے شہر بھونڈی کے ادب نواز دوستوں نے آپ کو آبروئے غزل کے خطاب سے بھی نوازا

شعری مجموعے

آپ کے تین شعری مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں 

1(عروس غزل ) 2 (حرف آرزو) 3(حق عبو دیت) عروس غزل اور حرف آرزو آپ کی غزلوں کے شعری مجموعے ہیں اور حق عبودیت میں تولی بدایونی کے ایک مصرعے کو لیکر مکمل واقعات کرب و بلا آپ نے منظوم کیا ہے جو کہ بہت بڑا ادبی اور دینی سرمایہ ہے


حمدیہ ونعتیہ شاعری


"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

اعزازات

2010میں مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی نے آپ کی کتاب حرف آرزو کی اشاعت پر آپ کی خدمت میں شعری اعززا پیش کیا گیا-

وفا

آپ قریش نگر کرلا میں مقیم تھے اور طویل عرصہ سے شگر کے مریض بھی مبتلا تھے کسی ضرورت کے تحت آپ اپنے وطن برہانپور تشریف لے گئے وہیں 7 جون 2014 کو آپ کا انتقال ہوا-<ref> نعت کائنات کے لیے عالم نظامی کا پیش کردہ تعارف </ref>


مزید دیکھئے

شخصیات  : شکیل جمالی | قمر صدیقی | معین شاداب | افضل الہ آبادی | راحت انجم | عزم شاکری | عالم نظامی | عبید اعظم اعظمی | عاصی بیاروی | انجم بارہ بنکوی | قتیل شفائی | انس نبیل | اسیر برہانپوری | اقبال اشہر | طاہر فراز | زبیر گورکھپوری | محمودالحسن ماہر | سید مناظر حسن اشرف | لکشمن شرما واحد | عزیز نبیل | شکیل اعظمی | | حسن فتح پوری | خالد ندیم | دانش جاوید | نظر بجنوری | کاشف ابرار | ماجد دیوبندی | ہاشم فیروزآبادی | نعیم اختر خادمی | طاہر فراز | لکشمن شرما واحد | عمران عطائی | سید مناظر حسن اشرف | الطاف ضیاء | زبیر گورکھپوری | شکیل اعظمی | حق کانپوری | اجمل سلطانپوری | شبنم جبلپوری | گنیش بہاری طرز | ندیم صدیقی | شعور اعظمی | عرفان جعفری | مشتاق احمد مشتاق | واحد انصاری | صابر فریدی | تبسم عزیزی | شکیل عارفی | جاوید عاصی | حبیب ہاشمی | عقیل نعمانی | ساز الہ آبادی | عمران گونڈوی | اثر صدیقی |


نئے صفحات
نعت کائنات پر نئی شخصیات

حواشی و حوالہ جات