یعقوب آسی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp yaqoob Aasi.jpg

آسی تخلص رکھنے والے محمد یعقوب یکم جنوری 1953 کو پیدا ہوئے ۔ بی اے تک رسمی تعلیم حاصل کی اور اپنی نوکری میں ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ، جامعیہ ہندسیہ ٹیکسلا کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے ۔ اردو اور پنجابی کے لکھاری ہیں اور غزل ، نظم، نثر اور ڈراما کی اصناف میں میں تخلیقات پیش کیں ۔

ادبی سرگرمیاں: اکتیس برس کا عرصہ( ۱۹۸۴ء تا ۲۰۱۵ء) مقامی سطح پر سرگرمِ عمل ادبی تنظیموں میں شامل رہا: صدر، جنرل سکریٹری اور سکریٹری نشر و اشاعت، کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔ ماہنامہ ’’کاوش‘‘ ٹیکسلا کا مدیر مسؤل بھی رہا۔ پھر قویٰ ویسے نہ رہے، تاہم لکھنے پڑھنے کا عمل دمِ تحریر جاری ہے۔

تصانیف[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اولین شائع شدہ کوششیں=[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ماہنامہ ’’پنجابی زبان‘‘ لاہور ۱۹۷۲ء ایڈیٹر ڈاکٹر رشید انور۔ اور ... مہینہ وار ’’لہراں‘‘ لاہور ۱۹۷۲ء ایڈیٹر سید اختر حسین اختر۔

مطبوعہ تصانیف =[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

۔۱۔ ’’فاعلات‘‘ اردو کے لئے عروض کا نیا نظام (۱۹۹۳ء) دوست ایسوسی ایٹس لاہور ۔۲۔ ’’مجھے اک نظم کہنی تھی‘‘( اردو نظمیں) مارچ ۲۰۱۵ء، الف لام میم پبلی کیشنز، ٹیکسلا ۔۳۔ ’’پنڈا پیر دھرُوئی جاندے‘‘ (پنجابی شاعری) اپریل ۲۰۱۵ء، الف لام میم پبلی کیشنز، ٹیکسلا ۔۴۔ ’’لفظ کھو جائیں گے‘‘( اردو غزلیں) مئی ۵ا۲۰ء، الف لام میم پبلی کیشنز، ٹیکسلا ۔۵۔ ’’خوشبو اور پہیلی‘‘ (اردو نثر) ۲۰۱۸ء، آواز پبلی کیشنز، راولپنڈی ۔۶۔ ’’آئنے سے مکالمہ‘‘ (اردو پنجابی شاعری، فارسی سے پنجابی شاعری میں ترجمے) ۲۰۱۹ء، آواز پبلی کیشنز، راولپنڈی

انٹرنیٹ تصانیف[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

۔۱۔ فاعلات کا دوسرا ایڈیشن (ترمیم اور اضافے کے ساتھ) بشمول: آسان علمِ قافیہ اور عروض اور چھندا بندی۔ ۔۲۔ ’’آسان عروض کے دس سبق‘‘ شائقینِ عروض کے استفسارات پر مبنی اسباق۔ ۔۳۔ ’’حرف سفیر‘‘ ہم عصر شعراء کی کتابوں کی تقریظات ۔۴ ۔ ’’بھلے لوگ‘‘ معاصر ادبی شخصیات ۔۵۔ ’’زبانِ یارِ من‘‘ فارسی زبان کے مختصر قواعد اوراہلِ قلم کے لئے اہم نکات ۔۶۔ ’’خوشبو اور پہیلی‘‘ نثری تخلیقات اردو ۔۶۔ ’’رنگ باتیں کریں‘‘ ریڈیو ڈرامے ۔۶۔ ’’اسباقِ سخن‘‘ اردو زبان و عروض ۔۶۔ ’’بول تول‘‘ اردو کا لسانی تہذیبی مطالعہ

زیرِ ترتیب[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

۔۱۰۔ متاعِ رُقاع‘‘ متفرقات (زیرِ ترتیب) ۔۱۱۔ ’’تھا وہ اک یعقوب آسیؔ ‘‘ سرنوشت (زیرِ ترتیب) ۔۱۲۔ ’’تھا وہ اک یعقوب آسیؔ ‘‘ سرنوشت (زیرِ ترتیب) ۔۱۳۔ ’’اچیاں لمیاں ٹاہلیاں‘‘ نثری تخلیقات پنجابی (زیرِ ترتیب) ۔۱۴۔ ’’فکر پارے‘‘ انٹرویو، مباحث؛ وغیرہ (زیرِ ترتیب) ۔۱۵۔ ’’علم دریچے‘‘ مطالعاتی مضامین (زیرِ ترتیب)

حمدیہ و نعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت کائنات پر مضامین[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یعقوب آسی 21 فروری، 2021 کو دارِ فانی سے رخصت ہوگئے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت کائنات پر نئی شخصیات
نئے صفحات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659