"یوسف ورک قادری" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 26: سطر 26:

چودھری محمد یوسف ورک قادری [[نعت لائبریری، شاہدرہ]] کے بانی تھے۔ انہوں نے 1985 میں یہ لائبریری قائم کر کے نعتیہ حلقوں میں اپنی منفرد پہچان بنائی۔  ۔ یوسف ورک  [[2  مئی ]] [[1944]] کو قلعہ رام کور حافظ آباد (ضلع گو جرانوالہ)  میں پیدا ہوئے ۔  1960 میں میٹرک کیا اور چار سال بعد پاکستان پوسٹ آفس میں ملازم ہوگئے ۔ ملازمت کی مصروفیات کے درمیان ہی بی اے کا امتحان پاس کیا ۔ اسی سال ان کا  [[راولپنڈی ]] سے [[لاہور ]] تبادلہ ہوگیا ۔ [[لاہور ]] میں چرخ نعت نے ابر رحمت برسائے تو پہلا قطرہ [[آفتاب نقوی ]] تھے ۔ جن سے ملاقات سے یوسف ورک عشق نعت کے چراغ کی لو مزید  روشن ہوگئی ۔  [[[[نعت لائبریری، شاہدرہ]] کا قیام اسی سلسلے کی ایک بہت اہم کڑی ثابت ہوا  اور پھر اس چراغ کی آب و تاب چہار سمت پھیلتی گئی ۔  

===نعت لائبریری شاہدرہ===
اس لائبریری کے قیام کو اگر  چودھری محمد یوسف ورک قادری کا سب سے بڑا اور ہمیشہ یاد رکھا جانے والا کارنامہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ انہوں نے محدود وسائل کے باوجود 1985 میں اس ادارے کی بنیاد رکھی اور ہمہ وقت اس نعتیہ چمک کی رونق بڑھانے میں منہمک رہے۔ آج اس لائبریری میں کم و بیش 4 ہزار سے زائد نعتیہ کتب، جرائد و رسائل، انتخاب، نعتیہ مقالے اور دیگر متعلقاتِ نعت پر مبنی کتب کا انمول خزینہ موجود ہے اور آسان ترین عوامی رسائی کے حوالے سے اسے پاکستان کی سب سے بڑی نعت لائبریری قرار دیا جا سکتا ہے۔
 
===فہرستِ کتبِ نعت===
===فہرستِ کتبِ نعت===
سطر 33: سطر 37:
=== تصانیف وتالیفات ===
=== تصانیف وتالیفات ===
1: فہرستِ کتبِ نعت پہلا ایڈیشن 2004
1: فہرستِ کتبِ نعت پہلا ایڈیشن 2004
2: فہرستِ کتبِ نعت دوسرا ایڈیشن 2006
2: فہرستِ کتبِ نعت دوسرا ایڈیشن 2006
3: کشورِ نعت(تبصرے) 2011
3: کشورِ نعت(تبصرے) 2011
4: فہرستِ کتبِ نعت تیسرا ایڈیشن 2013
4: فہرستِ کتبِ نعت تیسرا ایڈیشن 2013
5: فہرستِ کتبِ نعت چوتھا ایڈیشن 2018
5: فہرستِ کتبِ نعت چوتھا ایڈیشن 2018
6: کشورِ نعت دوسرا ایڈیشن(زیرِ طبع)
6: کشورِ نعت دوسرا ایڈیشن(زیرِ طبع)

نسخہ بمطابق 19:39، 5 نومبر 2020ء

Naat Library Shahdara 2.jpg

چودھری محمد یوسف ورک قادری
نعت لائبریری کا تعارف
نعت لائبریری، شاہدرہ ۔ فہرست
ماہانہ محافل نعت

چودھری محمد یوسف ورک قادری نعت لائبریری، شاہدرہ کے بانی تھے۔ انہوں نے 1985 میں یہ لائبریری قائم کر کے نعتیہ حلقوں میں اپنی منفرد پہچان بنائی۔ ۔ یوسف ورک 2 مئی 1944 کو قلعہ رام کور حافظ آباد (ضلع گو جرانوالہ) میں پیدا ہوئے ۔ 1960 میں میٹرک کیا اور چار سال بعد پاکستان پوسٹ آفس میں ملازم ہوگئے ۔ ملازمت کی مصروفیات کے درمیان ہی بی اے کا امتحان پاس کیا ۔ اسی سال ان کا راولپنڈی سے لاہور تبادلہ ہوگیا ۔ لاہور میں چرخ نعت نے ابر رحمت برسائے تو پہلا قطرہ آفتاب نقوی تھے ۔ جن سے ملاقات سے یوسف ورک عشق نعت کے چراغ کی لو مزید روشن ہوگئی ۔ [[نعت لائبریری، شاہدرہ کا قیام اسی سلسلے کی ایک بہت اہم کڑی ثابت ہوا اور پھر اس چراغ کی آب و تاب چہار سمت پھیلتی گئی ۔

نعت لائبریری شاہدرہ

اس لائبریری کے قیام کو اگر چودھری محمد یوسف ورک قادری کا سب سے بڑا اور ہمیشہ یاد رکھا جانے والا کارنامہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ انہوں نے محدود وسائل کے باوجود 1985 میں اس ادارے کی بنیاد رکھی اور ہمہ وقت اس نعتیہ چمک کی رونق بڑھانے میں منہمک رہے۔ آج اس لائبریری میں کم و بیش 4 ہزار سے زائد نعتیہ کتب، جرائد و رسائل، انتخاب، نعتیہ مقالے اور دیگر متعلقاتِ نعت پر مبنی کتب کا انمول خزینہ موجود ہے اور آسان ترین عوامی رسائی کے حوالے سے اسے پاکستان کی سب سے بڑی نعت لائبریری قرار دیا جا سکتا ہے۔

فہرستِ کتبِ نعت

چودھری محمد یوسف ورک قادری کی نعتیہ ادب میں دوسری پہچان اور ایک اہم ترین حوالہ اُن کی مرتب کردہ فہرستِ کتبِ نعت(نعت لائبریری شاہدرہ) بنی جو کتابی صورت میں شائع ہونے والی پاکستان کی پہلی نعتیہ کتابوں کی فہرست تھی۔ اس کتاب کو دنیائے نعت میں فقید المثال پذیرائی حاصل ہوئی۔ اس کے اب تک 4 ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں

تصانیف وتالیفات

1: فہرستِ کتبِ نعت پہلا ایڈیشن 2004

2: فہرستِ کتبِ نعت دوسرا ایڈیشن 2006

3: کشورِ نعت(تبصرے) 2011

4: فہرستِ کتبِ نعت تیسرا ایڈیشن 2013

5: فہرستِ کتبِ نعت چوتھا ایڈیشن 2018

6: کشورِ نعت دوسرا ایڈیشن(زیرِ طبع)

سال بہ سال

1986: تشکیل نعت لا ئبریری شاہدرہ لاہور

1995 : سعادتِ زیا رتِ حرمین اور30دسمبر ریٹا ئر منٹ

2004: فہرست کتب نعت لائبریری شاہدرہ پہلا ایڈیشن صفحات69

2005: مدیر معاون ماہنامہ کاروان ِ نعت، لاہور

2006: فہرست کتب نعت لائبریری شاہدرہ دوسرا ایڈیشن صفحات251

2007: خدمتِ نعت ایوارڈ منجانب ادارہ ’’کاروانِ نعت‘‘ لاہور، خدمتِ ادب ایوارڈ سرگودھا کی تنظیم لجپال قلندر سے

2008 : نوائے وقت جنوری ‘ ماہنامہ پھول فروری اور ہفت روزہ ندائے ملت لاہور میں تبصرہ شائع ہوا‘

2009: ماہنامہ جہانِ رضا لا ہور میں مدیر کے قلم سے مختصر تا ثرات درج ہیں

2011: فروری میں فہرست کتب ِ نعت پر تبصروں پر مبنی کتاب "کشورِ نعت "شائع ہوئی۔

2013: فہرست کتبِ نعت III ایڈیشن 128ص۔

2015: بزمِ نعت پاکستان حافظ آباد سے نعت ایوارڈ ملا۔

2017: نعت لائبریری شاہدرہ میں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت کا آغاز (محفل میں ایک نعت گو شاعر مہمانِ خاص ہوتا ہے اُسی شاعر کا کلام نعت خوانان پیش کرتے ہیں مہمانِ مذکور نعت اور آدابِ نعت پر باریک بینی سے اظہارِ خیال کرتا ہے)

2017: نئی نسل کو جذبہء عشقِ رسول سے مزئین کرنے کے لئے لائبریری کے زیرِ اہتمام کشورِ نعت اکیڈمی کاقیام ( اس اکیڈمی میں ہفتہ وار بلا معاوضہ نعت کی ترویج اوربچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بچوںمیں نعتیہ مقابلے اور انعامات کا سلسلہ بھی جاری ہے)

مصروفیات

  • بانی و ناظم نعت لائبریری شاہدرہ لاہور
  • منتظم ِاعلیٰ کشورِ نعت اکیڈمی شاہدرہ لاہور
  • خادم کاروانِ رضائے مصطفی ﷺشاہدرہ لاہور
  • خادم بزمِ غلامانِ مصطفی ﷺ جیاموسیٰ شاہدرہ لاہور
  • خادم انجمن فروغِ اسلام فیروز پارک شاہدرہ لاہور۔

انٹرویوز

  • اگست 2009 جیو نیوز،
  • 2016 شاہدرہ نیوز،
  • جون 2017 بی بی سی پاکستان نیوز

وفات

نعتیہ کتابوں کو نعت لائبریری شاہدرہ کی صورت میں محبت و عقیدت بھرے گُلدستے کی شکل دینے والے چودھری محمد یوسف ورک قادری 17 اکتوبر 2020 بروز ہفتہ صبح تقریباً پونے 11 بجے قضائے الٰہی سے وفات پا گئے

حمدیہ و نعتیہ کلام

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات