رحمتِ عالم ، نورِ مجسم ، صلّ اللہ علیہ وسلم ۔ یوسف ورک قادری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: یوسف ورک قادری

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ماخذ میں ترمیم کریں]

رحمتِ عالم ، نورِ مجسم ، صلّ اللہ علیہ وسلّم <ref> جہانِ نعت ، کراچی، جولائی تا دسمبر 2016، صفحہ نمبر 14 </ref>

حرمتِ انساں ، نازشِ آدم ، صلّ اللہ علیہ وسلّم


کامل و اکمل ، حاضر و ناظر ، مشفق و یاور ، حامی و ناصر

وجہِ وجودِ ابنائے آدم ، صلّ اللہ علیہ وسلّم


آقا ! آپ ہی محبوبِ رب ہیں ، آپ ہی مالکِ شرق و غرب ہیں

آپ مقدس ، آپ مکّرم ، صلّ اللہ علیہ وسلّم


جو بھی آپ کے در کا ہوا ہے ، وہ سمجھو اس گھر کا ہوا ہے

حشر میں بھی وہ ہوگا معظم ، صلّ اللہ علیہ وسلّم


جس نے بھی ہے ان کو پکارا ، بن گئے وہ ہر اک کا سہارا

دُور رہیں اس سے سب غم ، صلّ اللہ علیہ وسلّم


میرے ملجا ، میرے ماویٰ ، میرے رنج و الم کا مداوا

میرے وردِ زباں ہے ہر دم ، صلّ اللہ علیہ وسلّم


یوسفؔ بحرِ غم میں گھرا ہے ، چشمِ کرم کی استدعا ہے

سنورے زلفِ حیات ہے برہم ، صلّ اللہ علیہ وسلّم

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]