نعت رنگ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

نعت کی دنیا کا بڑا نام

Naat kainaat naat research center.jpg

صبیح رحمانی
وڈیوز
مضامین
نعت ریسرچ سنٹر
مطبوعات
نعت رنگ

شمارہ نمبر 1 | شمارہ نمبر 2 | شمارہ نمبر 3 | شمارہ نمبر 4 | شمارہ نمبر 5 | شمارہ نمبر 6 | شمارہ نمبر 7 | شمارہ نمبر 8 | شمارہ نمبر 9 | شمارہ نمبر 10 | شمارہ نمبر 11 | شمارہ نمبر 12 | شمارہ نمبر 13 | شمارہ نمبر 14 | شمارہ نمبر 15 | شمارہ نمبر 16 | شمارہ نمبر 17 | شمارہ نمبر 18 | شمارہ نمبر 19 | شمارہ نمبر 20 | شمارہ نمبر 21 | شمارہ نمبر 22 | شمارہ نمبر 23 | شمارہ نمبر 24 | شمارہ نمبر 25 | شمارہ نمبر 26 | شمارہ نمبر 27 | شمارہ نمبر 28 | شمارہ نمبر 29

نعت رنگ اردو کے موضوعا تی جریدوں میں اک منفرد جریدہ ہے جسے اردو دنیا میں احترام کی نطر سے دیکہا جا تا ہے ۔ سید صبیح رحما نی کی زیر ادارت شایع ہو نے والے اس کتا پی سلسلے نے نعت پر تنقید کو پہلی بار ایک مستقل حیثیت دلائی ہے نعت کے ادبی پہلووں کو مطا لعے کا مستقل میدان بنا دیا ھے ۔ نعت کے سما جی عمرانی اور تہذ بی پہلووں کی نشا ندہی کی ہے ۔ نعت رنگ اک تحر یک ہے جو نعت کے ادبی فروغ کے لیے سر گر م عمل ہے نعت رنگ کی سرپرستی اسلا می ثقا فت ادب اور اسلامی قدروں کی سرپرستی ھے۔

نعت رنگ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اُردو نعتیہ ادب اپنے دامن میں کئی جہات سمیٹے ہوئے ہے۔ اس کی ایک قابل توجہ جہت ’’نعتیہ صحافت‘‘ کا فروغ ہے، جو روز و شب ارتقائی منازل طے کر رہی ہے۔ نعت کے موضوع پر بالخصوص پاکستان میں بعض دیگر اہم رسائل و جرائد بھی شائع ہوتے رہے ہیں۔ ہر کسی کی نعتیہ خدمات اپنے اپنے دائرے میں لائق تحسین اور قابلِ ستائش ہیں، جس سے انکار ممکن نہیں۔ نعت رنگ اُردو دُنیا کا وہ قابلِ ذکر اور واحد موضوعی رسالہ ہے جس نے کم عرصے میں بہت زیادہ نعتیہ ادب کو مثالی تحقیقی و تنقیدی مواد عطا کیا۔ نعت رنگ کا معیارِ تحقیق اور مزاجِ تنقید سب سے منفرد ہے۔ اس کے مشمولات اور معمولات میں بیداریٔ نعت کی تحریک شامل ہے۔

اُفقِ نعت پر نعت رنگ کا پہلا شمارہ اپریل ۱۹۹۵ء میں طلوع ہوا۔ نعت رنگ کے خصوصی شماروں میں علیٰ الترتیب تنقید نمبر۱۹۹۵ء، حمد نمبر۱۹۹۹ء، امام ا حمد رضا نمبر۲۰۰۵ء اور سلور جوبلی نمبر ۲۰۱۵ء کی حیثیت سے منظرِ عام پر آئے۔

نعت رنگ کے مدیر سید صبیح الدین صبیح رحمانی خود بھی ایک خوش فکر و خوش ادا اور خوش نظر و خوش نوا نعت گو ہیں۔ آپ کی ایک وجہِ شہرت ’’نعت خوانی‘‘ بھی ہے جو عوام الناس و خواص میں بے حد مقبول ہے۔ آپ کی ’’نعتیہ شاعری‘‘ بھی پذیرائی و مقبولیت کے مقام پر فائز ہے۔ آپ کی کہی بعض حمدیں و نعتیں مقبول زدِ خاص و عام ہیں۔ مدیر کی ہر دو خصوصیات نے بھی نعت رنگ کے وقار میں اضافہ کیا۔

عصرِ حاضر میں نعت رنگ نے نعتیہ ادب کی بیش بہا اور گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ رسالہ نعت رنگ نے نعتیہ شاعری کی تحقیق و تنقید پر نہایت بلند پایہ مقالات پیش کیے اور اس کی ادبی فروغ کا آوازہ اس شدت سے بلند کیا کہ ہر طبقہ نعتیہ شاعری کی عظمت کے ساتھ اس کی ادبی اور تہذیبی قدر و قیمت کے قائل ہو گیا۔

اُردو کے اربابِ نقد و نظر نے نعت کو ایک مذہبی صنفِ سخن گردانتے ہوئے ادب کے دائرے سے ہمیشہ دور رکھنے کی شعوری یا غیر شعوری کوشش کی ہے۔ آج بھی یہ رُجحان کہیں نہ کہیں، کسی نہ کسی صورت میں نظر آجاتا ہے۔ بعض نقادانِ ادب، اس خیالِ باطل کے حامی ہیں کہ نعت کا ادب سے کوئی تعلق نہیں۔ یہی نہیں بلکہ وہ یہ بھی کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ نعتیہ شاعری کی تنقید و تحقیق اعلیٰ درجے کی تحقیق و تنقید نہیں۔ نعت رنگ نے ہمیشہ اس خیالِ باطل اور جانب دار تنقید کی مخالفت کی، بلکہ اپنی مسلسل اشاعتوں کے ذریعے نعتیہ شاعری کی تنقید و تحقیق کو اعلیٰ درجے کا تحقیقی و تنقیدی مقام دلوانے کے لیے ہمیشہ مثبت اور عملی کاوشیں انجام دیں۔ یہی سبب ہے کہ آج وہ نقادانِ شعر و ادب جو نعتیہ شاعری کی قدر و قیمت سے بظاہر آگاہ نہیں تھے وہ بھی نعتیہ شاعری کی افادیت و اہمیت کا دم بھرتے دکھائی دیتے ہیں۔

نعت رنگ میں عصرِ حاضر کے معتبر لکھنے والوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ نعت رنگ میں مشاہیرانِ نعت کی تحریروں کے علاوہ اُردو ادب کے ثقہ، انتہائی معتبر اور قابلِ ذکر حضرات کی تحریریں بھی نمایاں ہیں۔


نعت رنگ کے حوالے سے شائع ہونے والی مطبوعہ کتب[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

۱۔ نعت اور آدابِ نعت (نعت رنگ میں شائع ہونے والے خطوط) ، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، ۲۰۰۳ء

۲۔ موضوعاتی اشاریہ السیرہ العالمی اور نعت رنگ، مرتب حافظ محمد اظہر سعید، ۲۰۰۳ء

۳۔ نعت رنگ کا تنقیدی و تحقیقی مطالعہ (۱۵ شمارے)، پروفیسر شفقت رضوی، ۲۰۰۴ء

۴۔ اشاریہ نعت رنگ (شمارہ ۱ تا ۲۰)، ڈاکٹر محمد سہیل شفیق، ۲۰۰۹ء،

۵۔ نعت رنگ اہلِ علم کی نظر میں،ڈاکٹر شبیر احمد قادری، ۲۰۰۹ء

۶۔ فنِ اداریہ نویسی اور نعت رنگ، ڈاکٹر افضال احمد انور، ۲۰۱۰ء

۷۔ نعت نامے (خطوط بنام صبیح رحمانی)، ڈاکٹر محمد سہیل شفیق، ۲۰۱۴ء

نعت رنگ میں شائع ہونے والے لوازمے پر مشتمل کتب[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

۱۔ اُردو نعت اورجدید اسالیب، عزیز احسن، ۱۹۹۸ء

۲۔ اُردو میں حمد و مناجات، ڈاکٹر سیّد محمد یحییٰ نشیط، ۲۰۰۰ء

۳۔ نعت کی تخلیقی سچائیاں، عزیز احسن، ۲۰۰۳ء

۴۔ مہر عالم تابِ نعت، -پروفیسر محمد اکرم رضا، ۲۰۰۵ء

۵۔ رنگِ نعت (نعت رنگ کی نعتوں سے انتخاب)، -پروفیسر محمد فیروز شاہ، ۲۰۰۶ء

۶۔ ہنر نازک ہے، عزیز احسن، ۲۰۰۷ء

۷۔ کلامِ اعلیٰ حضرت ترجمانِ حقیقت، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، ۲۰۰۹ء

۸۔ نعت اور تنقید نعت، ڈاکٹر سیّد محمد ابوالخیرکشفی، ۲۰۰۹ء

/۹۔ غالب اور ثنائے خواجہ، صبیح رحمانی، ۲۰۰۹ء

۱۰۔ اُردو نعت کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ، رشید وارثی، ۲۰۱۰ء

۱۱۔ نعت کے تنقیدی آفاق، عزیز احسن، ۲۰۱۰ء

۱۲۔ نعتیہ ادب کے تنقیدی نقوش، +پروفیسر محمد اکرم رضا، ۲۰۱۲ء

۱۳۔ نعتیہ ادب کے تنقیدی زاویے، ڈاکٹر عزیز احسن، ۲۰۱۴ء

۱۴۔ اُردو نعت میں تجلّیاتِ سیرت، صبیح رحمانی، ۲۰۱۴ء

نعت رنگ پر ہونے والے تحقیقی نوعیت کے کام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

۱۔ نعتیہ شاعری کے فروغ میں جریدہ ’’نعت رنگ‘‘ کی خدمات (ایم فل)، مقالہ نگار: حلیمہ بی بی، نگرانِ مقالہ : ڈاکٹر سفیان صفی، ہزارہ یونیورسٹی، مانسہرہ

۲۔ نعت رنگ کا توضیحی اشاریہ، (ایم فل)، مقالہ نگار : عثمان یوسف، نگرانِ مقالہ : ڈاکٹر محمد یار گوندل، سرگودھا یونیورسٹی، پنجاب

۳۔ اُردو نعتیہ ادب کے فروغ میں رسالہ نعت رنگ کا کردار، (ایم فل)، مقالہ نگار : مصباح فردوس نیازی، نگرانِ مقالہ : ڈاکٹر مسرور احمد زئی، ایسٹ یونیورسٹی، حیدر آباد (سندھ)


صدارتی ایوارڈز[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعتیہ ادب کی وسیع تر خدمات کی انجام دہی پر نعت رنگ کو وزارتِ مذہبی اُمور حکومت پاکستان کی جانب سے دو مرتبہ صدارتی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ ۲۰۰۴ء میں اور دوسری مرتبہ ۲۰۱۳ء میں سیرت کانفرنس کے موقع پر یہ ایوارڈ دیے گئے۔ دو مرتبہ تسلسل کے ساتھ کسی نعتیہ رسالے کو نوازا جانا یہ اُس کی عالمگیر مقبولیت اور خدمات کا بھرپور اعتراف ہے۔

نعت رنگ اہلِ علم کی نظر میں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت رنگ ایک جامع اور ہمہ جہت رسالہ ہے۔ جس میں تحقیقِ نعت، تنقیدِ نعت اور نعتیہ فکر و فن کے سب شواہد یک جا ہیں۔ نعت رنگ کی تحریری قوسِ قزح میں شامل چند قابل ذکر اور اہم حضرات کی گواہی ملاحظہ کیجیے۔ جس میں سب نے نعت رنگ کی نعتیہ خدمات کو واضح انداز میں سراہا ہے:

ڈاکٹر جمیل جالبی

آپ نے جس سلیقے اور عمدگی سے ’’نعت رنگ‘‘ مرتب و شائع کیا ہے وہ یقینا قابل تعریف ہے۔ معیار اور ُحسنِ طباعت کے اعتبار سے بھی ایسا کوئی دوسرا رسالہ میری نظر سے نہیں گزرا۔

ڈاکٹر سیّد محمد ابوالخیرکشفی

نعت رنگ فروغ نعت کی ایک پُرقوت تحریک ہے۔ نعت رنگ نے پہلی بار نعت پر تنقید کو ایک مستقل حیثیت دلائی ہے۔ نعت کے ادبی پہلوؤں کو مطالعے کا ایک مستقل میدان بنا دیا ہے۔ نعت کے سماجی، عمرانی اور تہذیبی پہلوؤں کی نشان دہی کی ہے۔ نعت رنگ کی سرپرستی اسلامی ثقافت، ادب اور اسلامی قدروں کی سرپرستی ہے۔


ڈاکٹر مختارالدین احمد آرزوؔ

صرف نعت گوئی کے موضوع پر اتنے ضخیم نمبر نکالنا اور مفید اور قیمتی مضامین شائع کرنا آسان کام نہیں۔ آپ نے بڑی ہمت کی۔

ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی

’’نعت رنگ‘‘ ایک صحیفہ دل نواز ہے۔ اس نے صدیوں کا قرض ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر نجم الاسلام

کس بلند معیار پر آپ نے رسالے ’’نعت رنگ‘‘ کو پہنچایا ہے موجبِ حیرت ہے۔


ڈاکٹر ریاض مجید

یہ ایک حقیقت ہے کہ تنقید نعت کے ایک باقاعدہ دبستان کی شکل نعت رنگ کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ جس میں اس صنف کے مختلف پہلوؤں کو زیرِ مطالعہ لایا گیا ہے۔ معاصرنعت گو شعرا کے ساتھ ساتھ کلاسیکی نعتیہ روّیوں، کتابوں، شاعروں اور نعت پاروں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ یوں نعت رنگ ایک ایسے فورم کی شکل اختیار کر گیا جہاں نعت کاروں کواپنے تنقیدی خیالات و افکار کے باضابطہ اور مستقل اظہار کی سہولیات میسر ہوئیں۔


ڈاکٹر سلیم اختر

’’نعت رنگ‘‘ فکری اعتبار سے قابل توجہ جریدہ ثابت ہواہے۔


ڈاکٹر انور سدید

’’نعت رنگ‘‘ نے پرانی لکیر کو نہیں پیٹا بلکہ نعت کی پیش کش کا نیا انداز نکالا ہے۔ جب تک پیش کش کا اس سے بہتر نقش سامنے نہیں آتا اس ’’اقلیم‘‘ میں اسی کا نام منور نظر آئے گا۔


پروفیسر جگن ناتھ آزاد

’’نعت رنگ‘‘ کی جو جلدیں مجھے موصول ہوئیں انھیں تو میں انسائیکلوپیڈیا کہہ سکتا ہوں۔


ڈاکٹر شمس الرحمن فاروقی

آپ صنف نعت کی اہمیت کو دوبارہ قائم کر رہے ہیں اور اسے مذہبی شاعری کے دائرے سے باہر نکال کر، لیکن اس کا تقدس برقرار رکھتے ہوئے ایک نیا علمی رنگ دے رہے ہیں۔

مشفق خواجہ

’’نعت رنگ‘‘ میں نعت گوئی کی تاریخی، فکری، جمالیاتی اور فنی پہلوؤں کے بارے میں بصیرت افروز مباحث ملتے ہیں۔


پروفیسر حفیظ تائبؔ

’’نعت رنگ‘‘ نعت کی تدوین، تحقیق اور تنقید کا بہت اہم سنگِ میل ہے۔


پروفیسر شفقت رضوی

’’نعت رنگ‘‘ عصرحاضر کی بھرپور نمایندگی کرتا ہے۔ اس کا فہم قابل تحسین ہے۔

نعت رنگ کے شمارے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شمارہ نمبر 1 | شمارہ نمبر 2 | شمارہ نمبر 3 | شمارہ نمبر 4 | شمارہ نمبر 5 | شمارہ نمبر 6 | شمارہ نمبر 7 | شمارہ نمبر 8 | شمارہ نمبر 9 | شمارہ نمبر 10 | شمارہ نمبر 11 | شمارہ نمبر 12 | شمارہ نمبر 13 | شمارہ نمبر 14 | شمارہ نمبر 15 | شمارہ نمبر 16 | شمارہ نمبر 17 | شمارہ نمبر 18 | شمارہ نمبر 19 | شمارہ نمبر 20 | شمارہ نمبر 21 | شمارہ نمبر 22 | شمارہ نمبر 23 | شمارہ نمبر 24 | شمارہ نمبر 25 | شمارہ نمبر 26 | شمارہ نمبر 27

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

گلستان ِ رحمت | گلدستہ مداح النبی | ماہنامہ نوائے نعت، کراچی | ایوان نعت، لاہور | نعت رنگ، کراچی | سفیر نعت، کراچی | دنیائے نعت، کراچی | ماہنامہ کاروان ِ نعت، لاہور | سہ ماہی فروغ ِ نعت، اٹک | سہ ماہی مدحت، لاہور | نعت رنگ، کراچی | ماہنامہ حمد و نعت، کراچی | ماہنامہ نعت، لاہور | ارمغان حمد، کراچی | نعت نیوز، کراچی | شہر ِ نعت، فیصل آباد | ماہنامہ بیاض | نعت رنگ - ہندوستانی ایڈیشن | جہان نعت، بھارت | دبستان نعت، بھارت

بیرونی روابط[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

http://www.nooremadinah.net/naatrang/main.asp

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس صفحے کا بیشتر حصہ ڈاکٹر شہزاد احمد کے رسالے " نعت رنگ کے پچیس شمارے سے لیا گیا ہے