لالہ صحرائی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Laala Sehrai.png

پروفیسر شفیق کھوکھر آپ کے بارے لکھتے ہیں ۔

وہ ایک نیم خواندہ گھرانے میں امرتسر ضلع کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے،جہانیاں کے نیم ترقی یافتہ اور نیم صحرائی علاقے میں پروان چڑھے۔ حالات کی تلخیوں اور زمانے کی چیرہ دستیوں نے انہیں اعلیٰ تعلیم کے حصول سے محروم رکھا، مگر اب ان کے کام پر ایم فل تک تحقیقی کام ہو رہا ہے۔ جہانیاں میں انہیں نیم خواندہ، مگر انتہائی مہذب اور سادہ خاندانی ماحول، تقسیم ہند کے بعد مشرقی پنجاب سے تشریف لانے والے عابد و زاہد حکیم محمد عبداللہ سلیمانی کی سرپرستی اور ان کے فرزندانِ ارجمند عبدالحمید اور چودھری نذیر احمد کی رفاقت نصیب ہوئی اور مولانا مودودی ؒ کی فکری رہنمائی اور روحانی آبیاری نے چودھری محمد صادق کو لالۂ صحرائی کے روپ میں وہ تازگی، زبان کی شائستگی، فصاحت اور رنگ و ادب بخشا کہ دُنیا ان کی گرویدہ ہو گئی۔

مختصر حالات زندگی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

لالہ صحرائی کا اصل نام چودھری محمد صادق تھا ۔ نام ور محقق اور شاعر مسعود کاظمی اپنی کتاب دبستان ملتان میں لکھتے ہیں کہ لالہ صحرائی 14فروری 1920ء کو قصبہ مہتہ امرتسر میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد 1926ء میں بسلسلہ روزگار جہانیاں میں آ کر آباد ہوئے اورٹھیکیداری کاکام شروع کیا۔لالہ صحرائی نے 1938ءمیںگورنمنٹ ہائی سکول، خانیوال سے میٹرک کیا۔ اس کے بعد محکمہ انہار میں ملازمت اختیار کی۔بعد ازاں فوج میں بطور سویلین ٹیچر اور پھر حوالدار کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے۔قیام پاکستان سے کچھ عرصہ قبل ملازمت سے استعفی دے دیا۔آپ کی مادری زبان پنجابی تھی۔آپ نے 70برس تک نثر کے شعبے میں کام کیا۔تراجم، مضامین ،تنقید ،طنزومزاح اور خاکے آپ کا میدان رہا۔1990ءسے نعت کی طرف راغب ہوئے اور پھر2000ءتک آپ کے 16نعتیہ مجموعے شائع ہوئے۔آخری مجموعہ ”نعت شفق“ وفات کے 11برس بعد شائع ہوا۔آپ کی خدمات کے اعتراف میں 1999ءمیں قومی سیرت کانفرنس کے موقع پر آپ کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازاگیا۔8 جولائی 2002ءکو آپ کا ملتانمیں انتقال ہوا۔ [1]

نمونہ ء کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

چاند سورج ترے ، ہر ایک ستارہ تیرا

مطبوعات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

لالہ صحرائی پر مضامین[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]