فرحت عباس شاہ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 02:27، 14 ستمبر 2019ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{#seo: |title=فرحت عباس شاہ |keywords=فرحت عباس شاہ، ، نعت، نعت گوئی ، نعت خوانی، نعت پاک، نعت رسول، نعت مقب...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


Farhat Abbas Shah.jpg


نعتیہ شاعری

ذات عالی صفات کے صدقے

آپ کی بات بات کے صدقے


روشنی دے گئی شب معراج

دن ملا ہو کو رات کے صدقے


اللہ اللہ مقام کیسا ہے

کائناتیں ہیں ذات کے صدقے


نطق ہوں تیرے نطق پر قربان

ہاتھ ہو تیرے ہاتھ کے صدقے


ہے ازل اور ابد کی جو بنیاد

اس جہان ِ حیات کے صدقے


بے قراری بھی ہے مرے مولا

سوگواری بھی ہے مرے مولا


راستے میں رکاوٹیں بھی ہیں

قلب جاری بھی ہے مرے مولا


آپ سے عشق پر غرور بھی ہے

خاکساری بھی ہے مرے مولا


پیار میں ہے دوانہ پن بھی مگر

برد باری بھی ہے مرے مولا


ہے مری ذات خاک ِ پا تیری

غم کی ماری بھی ہے مرے مولا


خوف تو احترام کا ہے مگر

غم پہ طاری بھی ہے مرے مولا


ایک میں ہی نہیں گدا تیرا

دنیا ساری بھی ہے مرے مولا


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات