فرحت عباس شاہ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Farhat Abbas Shah.jpg

پاکستان کے معروف ننجا ماسٹر اور شاعر

فرحت عباس شاہ 15 نومبر ،1964 کو جھنگ میں پیدا ہوئے ۔ جھنگ ہی سے ایم اے نفیسات کیا اور پھر پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے فلسفہ کی ڈگری حاصل کی ۔ اردو اور پنجابی میں شاعری کرتے ہیں۔ معروف ویب سائٹ وکییپیڈیا پر ان کاتعارف ان الفاظ میں پیش کیا گیا ہے

"فرحت عباس شاہ کا شمار دنیا کے ممتاز اور اہم شعرا میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اردو اور پنجابی میں بہت کلام تخلیق کیا۔ موضوعات کی وسعت اور کیفیات کے اظہار میں ایسی تخلقی قوت کسی اور شاعر میں نظر نہیں آتی۔ فرحت عباس شاہ نے نہ صرف معاشی بے انصافی پر قلم اٹھایا بلکہ دنیا کا پہلا اسلامک مائیکروفنانس ماڈل بنا کی اس کو عملی طور پر ثابت بھی کیا۔ فرحت عباس شاہ نے ٹرکل ڈاون اکنامک تھیوری کو رد کرکے ٹوئیسٹ اپ اکانومی تھوری پیش کی اور ہزاروں خاندانوں کو اپنے پاوں پر کھڑا۔ فرحت عباس شاہ نے فلسفہ، نفسیات، موسیقی، ادب، صحافت اور مارشل آرٹ جیسے شعبوں میں اپنی حیثیت نہ صرف منوائی بلکہ قبول عام کی سند حاصل کی۔ انہوں نے ہمیشہ، عالمی امن، محبت اور انسانیت کے نظریات کی سربلندی کو فوقیت دی ۔"

تصنفیات اور نعتیہ مجموعے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

تا حال 2019 تک ان 67 تصنیفات منظر عام پر آچکی ہیں ۔ جن میں ان کا نعتیہ مجموعہ تاجدار حرم بھی شامل ہے ۔


نعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ذات عالی صفات کے صدقے

آپ کی بات بات کے صدقے


روشنی دے گئی شب معراج

دن ملا ہم کو رات کے صدقے


اللہ اللہ مقام کیسا ہے

کائناتیں ہیں ذات کے صدقے


نطق ہوں تیرے نطق پر قربان

ہاتھ ہو تیرے ہاتھ کے صدقے


ہے ازل اور ابد کی جو بنیاد

اس جہان ِ حیات کے صدقے


بے قراری بھی ہے مرے مولا

سوگواری بھی ہے مرے مولا


راستے میں رکاوٹیں بھی ہیں

قلب جاری بھی ہے مرے مولا


آپ سے عشق پر غرور بھی ہے

خاکساری بھی ہے مرے مولا


پیار میں ہے دوانہ پن بھی مگر

برد باری بھی ہے مرے مولا


ہے مری ذات خاک ِ پا تیری

غم کی ماری بھی ہے مرے مولا


خوف تو احترام کا ہے مگر

غم پہ طاری بھی ہے مرے مولا


ایک میں ہی نہیں گدا تیرا

دنیا ساری بھی ہے مرے مولا

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات