صفیہ ہارون

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


"Safia Haroon"

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

صفیہ ہارون، 4 ستمبر 1994ء کو ضلع قصور کے شہرپتوکی میں پیدا ہوئیں۔ صفیہ ہارون، معلم، محقق، کالم نگار اور مصنفہ ہیں۔ انھوں نے کچھ آزاد نظمیں بھی لکھی ہیں۔ ان کا تحقیقی کام نعت گوئی کے حوالے سے ہے۔ ان کے مقالے کا عنوان "ترقی پسند تحریک کی نعتیہ شاعری" ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ مختلف ویب چینلز کے لیے بھی کام کر رہی ہیں۔ شعبہِ تدریس و صحافت سے وابستہ ہیں۔ ادبِ اطفال کے فروغ کے لیے بھی کام کر رہی ہیں۔ اپنی ادبی خدمات کی بدولت ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔

صفیہ ہارون نے ابتدائی تعلیم اپنے گھر میں ہی حاصل کی۔ اس کے بعد کچھ عرصہ بوائز اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ پنجاب یونی ورسٹی سے بی۔اے اور ایم۔اے انگریزی، سرگودھا یونیورسٹی سے ایم۔اے اردو اور علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی سے بی۔ایڈ اور سرگودھا یونی ورسٹی سے ایم۔ایڈ کی تعلیم حاصل کی۔ منہاج یونی ورسٹی سے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ ایم۔فل اردو کی ڈگری حاصل کی۔ ان کا تعلیمی سفر ابھی جاری ہے۔

رحجانات ِ نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ان کا تعلق چوں کہ اہلِ سنت سے ہے تو گھر میں شروع سے ہی نعتیہ ماحول موجود تھا۔ ہر روز ٹی۔وی پر تلاوت کے بعد اونچی آواز میں نعت سُنی جاتی۔ اس کے علاوہ محافلِ نعت کا اہتمام بھی کیا جاتا۔

نعت گوئی کے موضوع پر کام کرنے کے حوالے سے اُن کا کہنا ہے کہ "میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ خالقِ باری تعالیٰ کی بابرکت ذات اپنے محبوب سید الانبیاﷺ کی تعریف و توصیف پر مشتمل نعت گوئی پر تحقیق کا کام مجھ حقیر ذات سے لے گی۔" انھوں نے مزید بتایا کہ وہ آج کل ترقی پسند تحریک کے شعرا کی نعتیہ شاعری کو منظرِ عام پر لانے کا کام کر رہی ہیں۔ اہلِ علم و ادب اور نعت گویانِ رسولﷺ کی طرف سے ان کے کام کو سراہا جا رہا ہے۔ ان شاء اللّٰہ اُمید ہے کہ اُن کا تحقیقی کام اعلٰی پاۓ کا کام ہو گا اور اردو ادب میں ایک نئی راہ نکالنے میں ممدومعاون ثابت ہو گا اور ساتھ ہی محققینِ نعت کے لیے بھی مشعلِ راہ ثابت ہو گا۔

تصنیفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صفیہ ہارون کا تحقیقی مقالہ "ترقی پسند تحریک کے شعرا کی نعتیہ شاعری" ۔ تحقیقی جائزہ ۔ اب کتابی صورت میں شائع ہو چکا ہے۔ ان کی کتاب نعت ریسرچ سنٹر کے زیرِ اہتمام شائع ہوئی ہے اور فضلی سنز کراچی والوں کے پاس ان کی مذکورہ بالا کتاب موجود ہے۔

دیگر معلومات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پسندیدہ نعت گو شعراء : حفیظ تائب، احمد ندیم قاسمی، قتیل شفائی

پسندیدہ نوجوان نعت گو شاعر:صبیح الدین رحمانی


نعت گوئی کی بارے ان کا نظریہ"'

نعت گوئی کے حوالے سے اُن کا کہنا ہے کہ: نعت وہ آئینہ ہے جس میں نعت گو شاعر کی شاعری کا عکس نمایاں ہوتا ہے۔ نعت کہنے والے کو نعت گو یا ناعت کہا جاتا ہے۔ نعت گو شاعر کے لیے ضروری ہے کہ اس کا دل آقاۓ دو جہاں حضرت محمدﷺ کی محبت سے لبریز ہو۔ نعت لکھنا اور نعت کہنا دونوں مشکل ترین کام ہیں۔ ذرا سی لغزش آپ کے ایمان کو متزلزل کر سکتی ہے۔ یہ تو عطاۓ ربّی ہے اور فیضانِ رسولﷺ ہے جو نعت گویان کو خاص طور پر عطا ہوا ہے۔"

صفیہ ہارون کا تحقیقی مقالہ "ترقی پسند تحریک کے شعرا کی نعتیہ شاعری (تحقیقی جائزہ)" اب کتابی صورت میں شائع ہو چکا ہے۔ ان کی کتاب نعت ریسرچ سنٹر کے زیرِ اہتمام شائع ہوئی ہے اور فضلی سنز کراچی والوں کے پاس ان کی مذکورہ بالا کتاب موجود ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات