ذیشان میمن

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.

Zeeshan Memon, Sukhkhar.jpg

چار زبانوں میں نعت خوانی کرنے والے پی ٹی وی ایوارڈ ونر حافظ ذیشان میمن11 جون 1981 سندھ کے شہر سکھر میں پیدا ہوئے ۔ اور صرف 4 سال کی عمر میں پہلی نعت مبارکہ پڑھی ۔

سفر نعت خوانی

سید منظور الکونین نے اعظم چشتی کے بارے فرمایا تھا کہ پوت کے پاوں پالنے ہی میں نظر آجاتے ہیں ۔ چشم ِ زمانہ نے کوئی دوسرا اعظم چشتی تو نہ دیکھا لیکن اعظم چشتی کی آواز نے لوری بن کر بہت سے پالنا نشینوں کو ایسا روحانی فیض عنایت کیا کہ ان معصوم روحوں نے بچپن ہی سے اپنے نطق کو نعت سے سجایا اور جب ان کی آواز استادان نعت خوانی نے سنی تو مقبولیت کی مہر لگا دی ۔ حافظ محمد ذیشان میمن بھی اعظم چشتی کے سحر میں گرفتار ایسی ہی ایک شخصیت ہیں ۔

ابتدائی تربیت گھر میں ہوئی اور پھر سنگھار علی سلیم جو کہ جو اپنے زمانے کے بہت معروف نعت خواں بھی تھے کی باقاعدہ شاگردی اختیار کیے۔ ریاضت میں پختگی آئی تو ذیشان حیدر کو گاہے بگاہے پاکستان کے ے سینئر ترین نعت خوانوں اعظم چشتی ،محمد علی ظہوری، سید منظور الکونین ،ریاض الدین سہروردی، عبدالستار نیازی ،خورشید احمد اور قاری وحید ظفر قاسمی جیسے معروف نعت خوانان کے روبرو نعت خوانی کی سعادت حاصل ہوتی رہی ۔

"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

اعزازت و خدمات ِ نعت

ذیشان احمد سال بہ سال

1993 : سکھر سے باہر پہلی محفل نعت [[[ حیدر آباد ]]]

1994 : ریڈیو پاکستان خیر پور سٹیشن سے نعت مبارکہ کی ریکارڈنگ، آج تقریبا 200 نعتیں ریکارڈ کروائیں

1996: کل پاکستان مقابلہ نعت ، پی ٹی وی ۔ اول پوزیشن

1997 : گورنمنٹ تعمیر نو ہائی سکول، سکھر سے میٹرک

1997 : عمرے کی سعادت

1999: نعت خوانی کے لیے مشرقِ وسطیٰ کا سفر

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

1999 : اسلامی کالج سکھر سے انٹر

2000: ساوتھ افریقہ میں نعت خوانی

2001 : اسلامیہ کالج سکھر سے گریجو ایشن

2001: نعت خوانی کی لیے متحدہ عرب امارات بلوائے گئے

2002 : حج کی سعادت

2003 ماسٹر ان اکنامکس خیر پور یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کیا

2003: انڈیا میں نغمہ نعت بلند کیا

2008 : انگلینڈ نعت پرھنے کے لیے گئے

2011 : کینیڈا کا پہلا سفر

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

دیگر معلومات

بیعت  : مفتی اعظم محمد حسین قادری، سکھر

پیشہ : میوہ جات کی خرید و فروخت

پسندیدہ نعت خواں : زبید رسول | اعظم چشتی | خورشید احمد اور منظور الکونین

پسندیدہ نعت گو  : محسن نقوی | اقبال عظیم | اعظم چشتی

حافظ ذیشان کا پیغام

نعت خوانی کی عمارت بے لوث محبت ِ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قائم ہے ۔ اس میں ذرا سے کھوٹ سے بھی اس کا حسن جاتا رہتا ہے ۔ نعت خوانی کو صرف پیشہ نہیں ہونا چاہیے ۔دور ِ حاضر میں نعت خوانی کے بدلتے ہوئے انداز کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے نعت خوانوں کی تربیت کی باگ بانیان ِ محفل اور سامعین پر ہے ۔ وہ جیسا سننا چاہیں گے ۔ نعت خواں ویسا پڑھیں گے ۔ اگر بانیان ِ محفل، نقیبان اور سامعین اپنا قبلہ درست کر لیں تو کوئی وجہ نہیں کہ دور نکلتے ہوئے نعت خوانوں کو واپس لایا جا سکے ۔


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
نئے صفحات