جولائی 2020 ـ 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:21، 13 جولائی 2020ء از ADMIN 3 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


Arsalan Arshad.jpg

رپورٹ : ارسلان ارشد

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت لائبریری، شاہدرہ ، لاہور کے زیرِ اہتمام 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت اتوار 12 جولائی 2020 کو محفلِ کشورِ نعت کے بانیان میں شامل لائبریری کے اہم رکن قاری محمد نعمان چشتی کی رہائش گاہ میاں برہان روڈ، شاہدرہ لاہور میں منعقد ہوئی . شام سے کچھ دیر قبل ہونے والی بارش اور اُس کے بعد چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے ماحول کی خوشگواریت میں اضافہ کیا اور اس خوشگوار موسم نے کھلی فضا میں منعقد ہونے والی محفلِ کشورِ نعت کی رعنائیوں اور نکہتوں کو مزید تقویت فراہم کی. کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس بار بھی محفل کو محدود رکھا گیا اور سماجی فاصلے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صرف منتخب نعت خواں حضرات ہی محفل کی زینت بنے جبکہ عوام الناس کے لیئے یہ محفل نعت لائبریری کے فیس بُک پیج سے براہِ راست نشر کی گئی. مرحوم شعرائے کرام کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں اس بار محفلِ کشورِ نعت کو کراچی کے نامور اہلِ قلم اور معروف شاعر مجموعہء نعت "متاعِ آخرت" (2007) کے تخلیق کار جناب منظر ایوبی (مرحوم) کے نام منسوب کیا گیا. محمد ارسلان ارشد نے ابتدائیے میں سید محمد قاسم کے نعتیہ تذکرے "پاکستان کے نعت گو شعراء" جلد#3 میں موجود منظر ایوبی بارے اُن کا تعارفی مضمون پیش کیا جبکہ جن نعت خواں حضرات نے آقائے نامدار حضرت محمد مصطفےٰ(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی بارگاہِ رسالت میں منظر ایوبی کے لکھے نعتیہ کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اُن میں محمد احمد رضا قادری، محمد یٰسین صابری، سید عرفان احمد نقوی، محمد فرقان ارشد، محمد نصیر احمد قادری اور محمد ارسلان ارشد کے نام شامل ہیں. نعت خوانان نے منظر ایوبی کی جو نعوت پیش کیں اُن کے مطلعے درج ذیل ہیں


جو ایک نعت بھی شاہا قبول ہو جائے

تمام عمر کی محنت وصول ہو جائے


زمانے پہ روشن ہے سچائی اُن کی

وہ پُر لطف لہجہ وہ دانائی اُن کی


جُز حُبِ نبی کوئی بھی ارمان نہ ہوتا

دل یوں غمِ دوراں سے پریشان نہ ہوتا


ایسا منظر بھی کبھی اے میرے آقا دیکھوں

جس طرف آنکھ اُٹھے آپ کا جلوہ دیکھوں


جو بات محمد کے گھرانے سے چلی ہے

ہر عہد کی تاریخ کا عُنوانِ جلی ہے


مداوائے غمِ ہر دل محمد ہیں محمد ہیں

کہیں رستہ کہیں منـزل محمد ہیں محمد ہیں


آخر میں درود سلام کے نذرانے پیش کیئے گئے اور محمد احمد رضا قادری نے دعا کروائی جس کے ساتھ ہی 43 ویں محفلِ کشورِ نعت حُسنِ تکمیل سے ہمکنار ہوئی.

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات