چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Arsalan Arshad.jpg

رپورٹ : ارسلان ارشد

نعت لائبریری، شاہدرہ کی چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ ِ نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت لائبریری، شاہدرہ زیرِ اہتمام چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت 14 نومبر 2020 ء بروز ہفتہ نعت لائبریری والی گلی، راجا کالونی شاہدرہ لاہور میں منعقد ہوئی ۔ بانیَ نعت لائبریری شاہدرہ چودھری محمد یوسف ورک قادری(رحمتہ اللہ علیہ) کے اس دنیائے فانی سے رحلت فرما جانے کے بعد یہ پہلی سالانہ محفل تھی جس میں ہر گام پر بابا جی کی کمی محسوس کی گئی اور حاضرین ہمہ وقت بابا جی کی مغفرت اور بلندیَ درجات کے لیئے محوِ دعا رہے کہ جن کی بنائی ہوئی پُر خلوص احباب پر مشتمل ٹیم نے نہایت محبت و عقیدت سے اس مرتبہ بھی یہ بزمِ ذکرِ حبیبؐ سجائی اور نعت سے محبت رکھنے والے احباب کو جمع کیا ۔

مغرب تا عشاء بچوں کی محفل تھی جس میں کشورِ نعت اکیڈمی کے طلباء سمیت متعدد ننھے ثنا خوانوں نے گلہائے نعت پیش کیئے ۔ بعد از نمازِ عشاء باقاعدہ محفل کا آغاز ہُوا سرگودھا سے تعلق رکھنے والے نامور نعت نگار جناب ڈاکٹر محمد مشرف حسین انجم اور گجرات سے نامور نعت گو اور نعت خواں جناب غضنفر جاوِدچشتی بطور مہمانِ خاص محفل میں شریک ہوئے ۔ قاری محمد نعمان چشتی اور قاری ظہور احمد چشتی نے تلاوتِ کلامِ مجید سے محفل کا آغاز فرمایا ۔ نظامت کے فرائض مشترکہ طور پر ناظمِ نعت لائبریری شاہدرہ محمد ارسلان ارشد (راقم) اور ادبی پروگرامز کے ممتاز کمپیئر جناب عقیل شافی نے نبھائے ۔

جن خوش آواز ثنا خوانان نے نعتِ رسولِ مقبول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اُن میں حنان رضا واہلہ، محمد احسن طارق، حسنین ظہور چشتی، محمد ذوالقرنین، محمد عبداللہ رانا، محمد شبیر احمد فریدی، محمد ساجد ڈھلوں ، عارف علی ہجویری، محمدبلال بھٹی، محمد جنید نقشبندی، سید شمعون آفتاب نقوی، محمد عدنان نقشبندی، رانا فرخ ایاز اشرف نقشبندی، حافظ وقاص اعجاز سلطانی، محمد نصیر احمد قادری، سید عرفان احمد نقوی، محمد یٰسین نقشبندی اور محمد اویس رضا صابری کے نام شامل ہیں ۔

دونوں مہمانانِ خاص نے بھی آقائے کُل جہاں حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کی بارگاہ میں مدحتوں کے چمکتے موتی بکھیر کر حاضرین سے بھرپور داد حاصل کی ۔ ڈاکٹر محمد مشرف حسین انجم نے بانیَ نعت لائبریری کے لئے بطور خراجِ عقیدت ایک خصوصی نظم پیش فرمائی اور حسبِ روایت محفلِ کشورِ نعت کے عنوان سے اپنا تازہ کلام بھی پڑھا جس کو سامعین نے بے حد پسند کیا ۔ غضنفر جاوِد چشتی نے اپنے دلکش کلاسیکی انداز میں کلام پڑھ کر محفل میں خاص سماں طاری کر دیا جس پر با ذوق حاضرین نے دل کھول کر انہیں داد پیش فرمائی ۔ اُن کے خوبصورت اندازِ ثنا نے محفل کو اپنے بامِ عروج تک پہنچا دیا ا ور سماعتوں کو ایسا سُروربخشا جو مدتوں تک تر و تازہ رہے! آخر میں درود و سلام پیش کیا گیا اور بابا جی سمیت تمام مرحومین کے لیئے خاص دعائیں کی گئیں جس کے ساتھ ہی یہ خوبصورت محفل مکمل ہوئی ۔

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات