انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp Zulfiqar.jpg


از ذوالفقار علی دانش


با اشتراک ادارہ دنیائے نعت اور چوپال پاکستان نعت فورم


محفلِ نعت حسن ابدال کا انتالیسواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


زیرِ صدارت : جناب سعادت حسن آس
مہمان خصوصی : جناب سید نصرت بخاری
مہمان اعزاز :
میزبان : جناب ملک آصف اقبال و ملک جنید اقبال
نظامت :جناب حافظ عبدالغفار واجد
مقام : ڈیرہ ملک گلو خان حسن ابدال
تاریخ : ہفتہ 29 فروری 2020 – بمطابق 04 رجب المرجب 1441ھ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شرکائے مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محفل میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں




اٹک سے جناب سعادت حسن آس ، جناب نصرت بخاری ، جناب حبدار قائم اور جناب حسین امجد ، کامرہ سے جناب حافظ عبد الغفار واجد ، واہ کینٹ سے جناب عارف قادری ، جناب ڈاکٹر اسد مصطفی اور جناب شاہد صابری ، بریان سے جناب ظفر برہانی اور حسن ابدال سے جناب سائل بٹ ، صدر محفلِ نعت حسن ابدال جناب ناظم شاہجہانپوری اور سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ۔


مشاعرے کی کاروائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659



نور من نور اللہ ، فخرِ کون و مکاں ، حبیبِ کبریا سلطان الانبیا جناب سیدنا احمدِ مجتبےٰ محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ بابرکات پر بے انتہا درود و سلام کہ جن سے اللہ کریم نے بروزِ حشر مقامِ محمود کا وعدہ فرمایا ہے اور اللہ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کیا کرتا ۔ وہی محمدِ مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہ جن کے نورانی وجودِ مسعود سے یہ عالمِ خاکی تریسٹھ برس تک مہکتا رہا اور چودہ سو سال سے جو تہہِ خاک بھی کائنات کا محور و مرکز چلا آرہا ہے اور تا بہ ابد رہے گا ۔ ہر جن و انس پر واجب ٹھہرا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ بابرکات پر درود و سلام بھیجے کہ ازروئے قرآنِ کریم اللہ اور اس کے مقدس فرشتے بھی ان پر درود و سلام بھیجتے ہیں ۔ کتنا بابرکت ہے وہ کام جس میں خالق اور اس کی ساری مخلوق بیک وقت شریک ہو ۔ اہلِ سخن کے نزدیک درود و سلام بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نعت کی ہی ایک شکل ہے کہ نعت کہتے ہی اس صنفِ سخن کو ہیں جس میں خصوصیت کے ساتھ تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کی جائے ۔ حضرتِ انسان نے جب سے شعور سنبھالا ہے کسی نہ کسی شکل میں آپ کی مدحت سرائی کرتا آ رہا ہے ۔ خوش بخت ہیں وہ لوگ جن کی زندگیوں کے مقاصد میں فروغِ حمد و نعت ایک اہم مشن کے طور پر شامل ہے اور وہ اس کے لیے دامے درمے سخنے قدمے اپنی سی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں ۔ اسی حوالے سے خصوصی طور پر قائم تنظیم اور سرزمینِ حسن ابدال اور گرد و نواح میں نعتیہ ادب کے فروغ کے لیے کوشاں ادارہ محفل نعت پاکستان حسن ابدال کے زیرِ اہتمام ادارہ دنیائے نعت کے اشتراک سے انتالیسواں (39) مسلسل ماہانہ نعتیہ مشاعرہ ملک گیر ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعت فورم کے تعاون سے جناب ملک آصف اقبال اور جناب ملک جنید اقبال کی میزبانی میں ان کے والد جناب ملک قمر اقبال علیہ الرحمہ کے ایصالِ ثواب کے لیے ماہِ رجب کی مبارک ساعتوں میں بتاریخ 29 فروری 2020 بمطابق 04 رجب المرجب 1441 ھجری بروز ہفتہ بمقام ڈیرہ ملک گلو خان حسن ابدال انعقاد پذیر ہوا ۔ دو دن سے مسلسل برستی بارش کے باوجود اٹک ، کامرہ، واہ کینٹ ، حسن ابدال، برہان سے معزز شرکائے کرام نے اپنی شرکت کو یقینی بنایا اور سامعین کی بھی ایک کثیر تعداد نے محفل میں شرکت کی سعادت حاصل کی اور شعرا کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔ گزشتہ کئی ماہ سے یہ ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ علاقے بھر کے شعرا کی دلچسپی بڑھانے اور محفلِ نعت کے مشاعروں میں ان کی شرکت کو یقنی بنانے کے لیے محفل کے بنیادی فارمیٹ میں کچھ تبدیلیاں ناگزیر ہیں اس ضمن میں مرکزی محفلِ نعت پاکستان اسلام آباد کے صدر جناب پروفیسر احسان اکبر کی اجازت و تائید سے اس بار قبل از محفل صدرِ محفل اور مہمانِ خصوصی کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ۔ امید رکھی جا سکتی ہے کہ یہ تبدیلی علاقہ کے مزید شعرا کی محفلِ نعت کی محافلِ مشاعرہ میں شرکت کو یقینی بنانے میں ممد و معاون ثابت ہوگی ۔ کیفیات سے بھرپور اس بابرکت اور بارونق محفل کی صدارت ضلع اٹک کے معروف بزرگ نعت گو شاعر جناب سعادت حسن آس نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی کی نشست پر اٹک ہی کے معروف ماہرِ تعلیم محقق اور شاعر جناب سید نصرت بخاری رونق افروز ہوئے ۔ محفل کی نظامت جوائنٹ سیکرٹری محفلِ نعت جناب حافظ عبدالغفار واجد نے کی ۔ تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت جناب عارف قادری نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت شاہد الرحمان صابری نے حاصل کی ۔ اس موقع پر صدرِ محفل نے اپنے صدارتی خطبے میں تمام اراکینِ محفل کا شکریہ ادا کیا اور شرکائے محفل کے معیاری کلام کو بطورِ خاص سراہا ۔ محفل کے اختتام پر ختم قل شریف پڑھا گیا اور جناب عارف قادری نے محفل کے توسط سے تمام مرحومین کے لیے بالعموم اور حال ہی میں 4 فروری کو وفات پانے والے میزبانانِ محفل کے والد اور ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش کے چچا جناب ملک قمر اقبال علیہ الرحمہ کے لئے خصوصی دعائے مغفرت کی ۔ اس موقع پر سیکرٹری محفلِ نعت کے والد ملک عبد الحمید علیہ الرحمہ اور بھائی ملک گلو خان علیہ الرحمہ اور ماہِ فروری میں ہی جواں مرگی کا شکار ہونے والے اسلام آباد کے معروف شاعر ڈاکٹر علی یاسر کے بشمول تمام حاضرینِ محفل کے تمام مرحومین کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ تمام بیماران کے صحت اور شرکائے مشاعرہ کی دلی حاجات کی منظوری اور ملک وملت کے استحکام کے لیئے خصوصی دعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا ۔ بعد از محفل پرتکلف ظہرانے سے مہمانوں کی تواضح کی گئی ۔



"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

مشاعرے میں پیش کیے گئے گلہائے عقیدت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس مبارک محفل میں پیش کئے گئے منتخب گلہائے نعت ملاحظہ کیجیئے




سعادت حسن آس ( صدرِ محفل )


حضور  ! آپ نے ذروں کو آفتاب کیا

ہر ایک خاک بسر تاجدار آپ سے ہے

حضور ! آپ کی چاہت کے سلسلے ایسے

جو بے نیاز ہے اس کو بھی پیار آپ سے ہے



نصرت بخاری ( مہمانِ خصوصی )


شعر و سخن کے ڈھیر میں عنوان نعت ہے ؟

نظم و غزل کے باب میں دیوان نعت ہے ؟

اس بقچہ حروف میں سامان نعت ہے ؟

پشتارہ حیات میں ارمان نعت ہے ؟



ناظم شاہجہانپوری ( صدر محفلِ نعت حسن ابدال )


نورِ حق کا جگمگاتا آئنہ ہیں مصطفےٰ

حق کے داعی ، حق کے پیکر ، حق نما ہیں مصطفےٰ

اُن کی ہستی ذہنِ انساں میں سما سکتی نہیں

صرف خالق جانتا ہے اُن کو ، کیا ہیں مصطفےٰ



حسین امجد


میں دست بستہ درود و سلام بھیجتا ہوں

یہ اور بات کہ حسّان ہو نہیں سکتا

حضور ! آپ میری مشکلوں کو جانتے ہیں

سفر حیات کا آسان ہو نہیں سکتا ؟


عارف قادری


آنکھوں سے جو دل میں اتر آیا ہے وہ روضہ

راحت کا امیں سینہِ عشاق ہوا ہے

خود صاف ہوئی نامہِ اعمال کی کالک

جب صلیِ علی زینتِ اوراق ہوا ہے



ڈاکٹر اسد مصطفی


یا آپ کی طلب ہے یا ہے نام آرزو

اے آرزو بچھا تو ذرا دام آرزو

مجھ کو جو کچھ ملے تو ملے آپ کے طفیل

وہ صبح آرزو ہو یا پھر شام آرزو


ظفر برہانی


آنکھ دیکھے جو گنبدِ خضری

روح میں رغبتِ ثواب آئے

تجھ کو سرکار نے بلایا ہے

کاش مجھ کو بھی یہ جواب آئے


حبدار قائم


محمد کے ہی دم سے ہے رواں مالا یہ سانسوں کی

وجودِ آدمی دائم دمِ سرکار کا صدقہ

جہاں میں درگزر کرتے رپے آقا ستم سہہ کر

ستم سہنا بھی ان کے ہے رخِ کردار کا صدقہ


سائل بٹ


جو بھی طیبہ کا نظارہ کر لے

آنکھ سے اور نظارے جائیں

آپ کے لطف و کرم کے صدقے

عمر بھر کے خسارے جائیں



شاہد صابری


یہ سارے نظارے حسیں ہیں مگر ہم

تمہارا ہی نقشِ قدم دیکھتے ہیں

نظر ان کی ہے سب کی حاجات پر بھی

دلوں کو بھی شاہِ امم دیکھتے ہیں


ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش (سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال)


موسیٰ تو میں نہیں پہ یہ مدحت کا باب ہے

لکنت زدہ زباں میں سو تاثیر چاہیے

محبوبِ کبریا سے سند یافتہ جو ہو

اس کاسہِ سخن میں وہ تحریر چاہیے


حافظ عبدالغفار واجد (ناظمِ مشاعرہ)


میری قسمت میں سدا ایسی قلمکاری رہے

آمدِ مدحِ نبی کا سلسلہ جاری رہے

تاابد ہوتا رہے دل پر نزولِ حمد و نعت

رات دن اور . ہر گھڑی یہ کیفیت طاری رہے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات