بزم نعت کے 73 ویں مشاعرے کے رپورٹ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naatkainaat Izhar.jpg

رپورٹ : اظہار شاہجہاں پوری

بزم نعت کے 73 ویں مشاعرے کے رپورٹ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

السلام علیکم

حضرات گزشتہ مشاعروں کی طرح پچھلے دنوں بھی آپ سب کے محبوب عالمی واٹسپ گروپ "بزم نعت" کا تہترواں شاندار طرحی مشاعرہ منعقد ہوا. جس کا مصرع طرح سرکار تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کے کلام سے اخذ کیا گیا تھا

(نوٹ۔ 2019 کو بزم نعت میں سالِ تاج الشریعہ کے نام سے منایا جا رہا ہے اس لیے پورے سال حضرت کے ہی مصرعوں پر مشاعرے منعقد ہوں گے ) اس بار کا مصرع تھا.


"حاسدینِ شاہِ دیں کو دیجیے اختر جواب"


اس مصرع کے تحت دنیا بھر سے کافی شاعروں نے اپنے اپنے کلام پیش کئےاور 15 لوگوں نے وقت مقررہ پر اپنا کلام مقابلے میں شرکت کے لئے بھیجا۔

یہاں وہ سارے کلام مکمل پیش ہیں ملاحظہ ہوں.

نعت ہائے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

لا جـواب اللہ نـے رکھـــا ہـے ان کا ہر ؛ جواب

کیـا ہو کوئی بر جـواب شــــاہ بحر و بر ؛ جواب


چھــان کر ســارا جہــاں بولے یہی روح الامیں

میـرے آقـــا ! آپ کا کوئی نہیں ،ہمـسـر ؛ جواب


اس سے بھی آگے کا کرتے ہیں سفر طے شاہ دیں

طائر سـدرہ کے دے جائیں جـہاں پر "پر ؛ جواب


یوسـف کنعــــاں کو جن کے حسن کا صـدقہ ملا

ان کے خد و خـال کا کوئی بنے کیوں کر ؛ جواب


تـشـنـہ کامــان مـحبت کے کریں گے لب ســوال

اور ملے گا دسـت ســاقی سے لب کوثر ؛ جواب


نـجـــدیـا ! ان سے عــداوت ، لعـنت اللہ عـلیک

دےگاتوکس منہ سےکیارب کوسرِمحشر ؛ جواب


راحتؔ ! اس دم تیـــــرگیِ قـبـر ہـوگی آب آب

دے گا جس دم نور سے شـہ کا رخ انور ؛ جواب


___از راحتؔ انجـم (ممبئی)___

جب طلب کرتا ہے کوئی ان کی عظمت پر جواب

"سورۂ احزاب سے ہم دیتے ہیں پڑھ کر جواب"


چھان کر سارا زمانہ عرض کی جبریل نے

آپ کا ہو ہی نہیں سکتاکوئی پیکر جواب


بخشوائیں گے ہر اک عاصی کو محبوب خدا

انبیا دے دیں گے سارے جب سر محشر جواب


اپنی سختی پر بہت مغرور تھے پتھر مگر

دے دیا نقش کف پا نے بہت بہتر جواب


ماہ و انجم، کہکشاں جب حسن پر نازاں ہوئے

اُڑ کے دے آئی ہے سب کو ایک خاک در جواب


اک فقط میں ہی نہیں، کہتا ہے یہ سارا جہاں

"دشمنان شاہ دیں کو دیجئے اختر جواب"


دیکھنا تم سب کو محشر میں مٹا دیں گے حضور

دیتا ہے شارؔق گناہوں کو یہی اکثر جواب


سید شارق رضا خالدی شاہجہاں پوری


ہر سوالِ دو جہاں کا ہیں مرے سرور جواب مل نہیں سکتا کہیں ان کا کوئی ہمسر ، جواب

وہ جنھیں اپنی فصاحت پر بڑا ہی ناز تھا

گنگ بن بیٹھے مرے سرکار کا سن کر جواب


پھر ہوا معراج کے دولھا کا آغازِ سفر

دے گیے جب طائرِ سدرہ کے بال و پر جواب


بادشاہِ وقت پر ہے فوقیت حاصل اسے

قیصر و کسریٰ کا ہے ان کا گداے در جواب


اللہ اللہ منکرِ تعظیمِ شاہِ بحر و بر

حشر میں کیا دیں گے پیشِ داورِ محشر جواب


پیٹھ پیچھےجب بھی اہلِ شر نےکیں سرگوشیاں

مارا ہے اہلِ وفا نے کھینچ کے منہ پر جواب


زیست کے الجھے سوالوں کا کہاں حل ڈھونڈیے

"رضوی" خوےمصطفیٰ سے ہےکوئی بہترجواب؟


از…نورالہدیٰ رضوی _(دربھنگہ بہار)__

زیست کے ہر مسئلے کا ہیں وہی بہتر جواب

جن کے پائے ناز کا ممکن نہیں ہمسر جواب


سرکشی بڑھنے لگی آمادہء پیکار ہیں

حاسدین شاہ دیں کو دیجئے اختر جواب


ابن وائل نے نبی کی شان میں بکواس کی

رب نے قرآں میں اتارا ہے ھوالابتر جواب


ہے دہائی آپ کی نگہ کرم درکار ہے

دے دیا ہے انبیا نے شافع محشر جواب


اپنے جیسا جو کہے اللہ کے محبوب کو

ایسے ظالم کے لئے ہے ایںٹ کا پتھر جواب


پوچھنے آئے تھے مجھ سے قبر میں مشکل سوال

میں غلام مصطفی ہوں چلدئے سن کر جواب


ورطہء حیرت میں دنیا آج تک فاروق ہے

مصطفی صل علی کا ڈھونڈئے کینوکر جواب


فاروق مصباحی

پرنسپل جامعہ مخدومیہ رضویہ امین پوروہ جھوڑیا سعد اللہ نگر بلرامپور

جب نہ آیا ناخن پا کا ترے سرور جواب

کیسے پھر آتا سراپا کوئی بھی بنکر جواب


آپ سا دنیا و ما فیھا میں کوئی بھی نہیں

آپ سے بہتر نہیں ہے آپ کا بہتر جواب


اختیاراتِ نبی کے منکرو دیکھو ذرا

حکم پا کر دے رہے ہیں کس طرح کنکر جواب


پاس میرے کچھ نہیں ہے ماسوا عشق نبی

پیش رب دو نگا یہی میں برسر محشر جواب


زندگی جس نے گزاری مصطفٰی کے عشق میں

قبر میں دیگا سوالوں کا وہی فر فر جواب


حضرت عسجد میاں کے روپ میں آ کر سبھی

"حاسدین شاہ دیں کو دیجیے اختر جواب"


دشمنان دیں کےسارے ہی سوالوں کا نسیم

دے رہے ہیں دینِ حق کےآج بھی رہبر جواب


محمد نسیم احمد رضوی ناگپور

ابروئے مصطفٰی پر، دے رہے کٹ کر؛ جواب

دشمنانِ شاہِ دیں کو دیجئے، دٹ کر جواب


حضـرتِ سلـطانِ کـربـل، کا یہی پیـغام ہے

’’حاسدینِ شاہِ دیں کو دیجئے اختر جواب‘‘


مشت میں جب پڑھ دیا کنکر نے کلمہ شاہ کا

منھ چھپاتا پھر رہا تھا بے ادب سن کر جواب


اَیُّــکُـم مِـثْــلِی، کہا جب مالـکِ فـردوس نے

ہو گئے خاموش سب، انسان یہ سنکر جواب


وَاضُّـحٰـی وَالَّــیـل کی، گونجی صدا؛ قـران میں

ہے جـمالِ مـصـطـفٰـی کا بس یہی بـہـتـر جواب


حسنِ یوسف کا ہے مخرج، حسنِ محبوبِ خدا

ہے نہـیں تـمثــیـل تیری، دے رہـا دلـبــر جـواب


جب ہوا ’کـَـذَّابْ‘ ظـاہر نــجــد کے ایـوان سے ا گئے میدان میں اصحاب سب بنکر جواب


از۔ مـحـمـد طـارق عـلـی رضـوی


مصطفٰے صَلّ عَلٰے ہرحسن کا خوشتر جواب

غیر ممکن ان کا کوٸ آ سکے بن کر جواب


حُسنِ سرکارِ دو عالم کی بھلا تمثیل کیا

اُنکے تلوے کا نہ بن پاۓ مہ و اختر جواب

گالیاں  سن  کر  مرے  سرکار  دیتے تھے دعا 

غیرممکن ہےستم کا اس سے بھی بہتر جواب


مُصطفٰے کی شان میں گُستاخیاں کرتاہے تو

نجدیا جائے گا کیا تو پیشِ حق لے کرجواب


بارگاہِ مصطفٰے کے شیر تو پھر شیر ہیں

کفر کے شیروں کو دیتے ہیں سگان در جواب


عاشقانِ مصطفٰے کی یہ بھی اک پہچان ہے

دیتےہیں گمراہوں کووہ بے خطرمنہ پرجواب


اس قدر خوشبو پسینے میں شہِ بطحا کے ہے

ہونہیں سکتے ہیں اسکامشک اور عنبرجواب


محمد جسیم خان عنبر

رانچی

خوب دیتا ہے ہراک پتھر کو وہ پتھر جواب نقشِ پاے مصطفے کا نقش ہے جس پر جواب

نرگس خلد بریں کو رشک ہے خود پر بہت حسن جنت کی لئے ہے روضہ انور جواب

اختیار مصطفےٰ کا جب کوئی ہو معترض اس کو دینا ہے وہیں پر سورۂ کوثر جواب

سنت سرکار کے ہر گوشۂ اقدس تمہیں مل ہی جائیں گے حدیث پاک میں اکثر جواب

عشق کے پہچان کی تصویر ہے گنبد ہرا ہے تمہارے پاس کوئی اس سے بھی بڑھ کر جواب

ہر مسائل کا تمہیں قرآں میں مل جائے گا حل کر لو حاصل مصحف لاریب کو پڑھکر جواب

صدقۂ سعدی و بوسیری ، رضا تمکو ملے پھر سوال شاعری ہوگا ظفر انور جواب

ظفر انور حمیدی بینگلور

ہو نہیں سکتا تھا اس سے اور کچھ بہتر جواب مصطفے سے کوئی پوچھے اور دیں کنکر جواب

عظمتِ شاہِ امم سے کھیل کر دیکھے کوئی دیکھ لے پھر کیسے دیتا ہے مرا خنجر جواب

ڈھونڈنا تمثیلِ روئے مصطفے بے سود ہے ان کے تلووں کا نہیں ہیں جب مہ و اختر جواب

جب حیاتِ جاوداں کا فلسفہ پوچھے کوئی روضہ ءِ سرکار پر دے دیجئے مر کر جواب

سرورِ کونین کے دربار سے کیوں آگئے پوچھتا ہے جب کوئی دیتی ہے چشمِ تر جواب

چرخِ اوصافِ نبی کی سیر اب ممکن نہیں طائرِ ذہنِ رسا کے دے گئے ہیں پر جواب

مصدرِ حسنِ دو عالم جب کوئی پوچھے شفیق مصطفے پیارے کا ہے تنہا رخِ انور جواب

شفیق رائے پوری ۱۵ جنوری ۲۰۱۹

مل نہیں سکتا کہیں سرکار کا ہمسر، جواب چاہے جتنا لائیے بہتر سے بھی بہتر جواب

ساری دنیا ہیچ ہے عشقِ رسول اللہ میں دے دیا ہے کربلا میں عشق نے بڑھ کر جواب

آپ   کی  توصیف   میں   نازل  ہوا  قرآن بھی 

جس کاکوئی دےنہیں سکتا کبھی مرکر جواب

ذوالفقارِ حیدری کے مثل ہو کے برق بار حاسدینِ شاہِ دیں کو دیجئے اختر جواب

کفر کی تاریکیاں ہر سو ہوئی تھیں خیمہ زن آگئے دنیا میں سب کا مصطفیٰ بن کر جواب

یوں کیا پُرنور رب نے سر سے پاتک آپ کو بن نہیں سکتے کبھی اب ماہ اور اختر جواب

کیا سمجھتے ہیں انہیں خاکی بتا دے تو ذرا دشمنانِ دین کی خاطر ہے وہ پیکر جواب

محمد فیضان خاکی

آپ کےحسن مبیں پرہیچ ہےہرہرجواب یانبی پھر کیسے لائیں گےمہ واخترجواب

میری مٹھی میں ہےکیابوجہل نےپوچھاہی تھا دیکھ کر روئےنبی دینے لگے کنکر جواب

نجدیا کیسے گھٹا پائیگا تو شان نبی اپنےسینے پرلئے پھرتا ہے جب پتھرجواب

اےدل ناداں توکرتا ہےسکونت کاسوال سمت دربار پیمبر لےلےتو چل کرجواب

اس سےبھی آگے گئےہیں سیدعرب وعجم جس جگہ جبریل کےدیتےہیں بال وپر جواب

اختیارات نبی کےمعترض نظروں سے پڑھ مصطفےنےلکھ دیاہےسینۂ مہ پر جواب

رنج ہے ماتم کناں محفوظ کی تقدیر پر لےچلا جب قبر میں وہ آقا پہ مرکر جواب

محفوظ عالم جامعی بلرامپوری

مــطمئن ہوتے تھے سب سن کر سرور آور جواب لاجــــواب آقا ﷺ کا تھا اللہ اکــــبر ہــــر جواب

گویا نکلی وحیِ رب جو بھی نکلی منہ سے بات کیوں نہ ہوتا لا جــواب آقـــــاء دیں کا ہر جواب

آپ کــوئی عام انساں ہے نہیں کہنے سے پـــیش دے دیـــا تھا آپ کا یہ چہرئـــــہ انـــــور جـواب

آپ کے صدقے ملی دنیا کو رنــــگت یا نـــبیﷺ سر جھکاکر چل دیے یوسف بھی یہ دیکر جواب

تیرے آقا کی اے احسؔـــــن شان اونچی ہے بہت پوچھے کوئی، دیکھے کہہ، قرآن کے انـدر جواب

وســــــــــیم احسؔـــــــــن ٹھاکرگنج کشنگنج، بــہار

آپ کا دنیا کہاں سے لائے گی سرور جواب؟ جب نہیں رکھتا ہے اپنا آپ کا نوکر جواب

آپ کی جانب سے دشمن کو دیا اللہ نے سورہء تبت یدا اور سورہء کوثر جواب

آج بھی طائف سے آتی ہے صداۓ دل نواز مصطفیٰ دیتے نہیں ہیں اینٹ کا پتھر جواب

آپ سے فریاد ہے کلکِ رضا کے ترجمان "حاسدین شاہ دیں کو دیجیے اختر جواب"

کیسے قبضہ ہے حسین پاک کا تجھ پر فرات؟ کاسۂ خواجہ میں آکر دے گیا سا گر جواب

ان کی قدرت پہ ہر اک نجدی سوالوں کا خلؔیل میرے غوث پاک کی ہے ایک ہی ٹھوکر جواب

خلیل الله نظامی مصباحی جامعہ صمدیہ دارالخیر پھپھو ند شریف

فرش کیا ہے جب نہ کوٸی آسمانوں پر جواب آپ کا ہرگز نہیں اے رحمت داور جواب

منکر نور محمد کے لٸے قرآن میں آٸیہ قد جا۶کم ہے اکمل و اظہر جواب

تم رسول ہاشمی کو کہتے ہو اپنی طرح آٸنہ دیگا تمہیں اس بات کا بہتر جواب

اہل طاٸف سنگ باری آپ پر کرتے رہے رحمتوں کے پھول سے دیتے رہے سرور جواب

اے شفیع عاصیاں للہ اب لیجے خبر سب نے ہمکو دے دیا ہے بر سر محشر جواب

رکھ دیا یہ سوچ کر حافظ سوال حاضری اذن اک دن مصطفے کا آٸگا لیکر جواب

حافظ اشرفی

جب دیاہے دشمنوں کو بیت مقدس پر جواب ہو گئے خاموش سنکر آپ کا بہتر جواب

کون کہتا ہے نہیں ملتا در سرکار سے جتنےبھی آئے سوالی پاگئے بڑھکر جواب

عابدہ ہیں زاہدہ ہیں طیبہ اور طاہرہ ہے نہیں بنت نبی کی کوئی بھی دختر جواب

علم غیب مصطفی پر کرتا ہے تو اعتراض دیکھ لے قرآن میں موجود ہے اظہر جواب

کیسےکرتا ہے وہابی مصطفٰی سے ہمسری جب نہیں سرکار کے نعلین اطہر پر جواب

شان پاک مصطفےٰ میں کرتا ہے گستاخیاں

بول ظالم کیسےدیگا قبر کے اندر جواب 

مصطفی غوث الوریٰ خواجہ. رضاکے فضل سے دیجئےحشمت نظامی کفر کو کھل کر جواب

فقط والسلام حشمت رضا نظامی پرتاپ گڑھی

یہ وہ 15 کلام تھے جو مقابلہ میں شامل ہوۓ..

اس مرتبہ بھی بزم نعت گروپ کے مقابلہ میں ججوں کے پینل نے سارے کلاموں کو نمبرات سے نوازا...

اس کےنتائج آپ کے سامنے پیش ہیں....

پہلے آپ ہمارے فیصل پینل سے ملاقات کر لیں..

جج پینل میں 4 معزز لوگ شامل ہیں

            ...جج پینل....

1 استاذالشعراحضرت علامہ الحاج الشاہ مفتی صغیر اختر مصباحی صاحب قبلہ ، بریلی شریف.

2 استاذالشعرا حضرت علامہ سراج تابانی صاحب قبلہ ، کلکتہ

3 حضرت علامہ طفیل علوی صاحب قبلہ جھارکھنڈ.

4 رئیس القلم شاعر ذی وقار حضرت علامہ الشاہ مفتی احسن کمال رضوی صاحب قبلہ ، بنارس.

 بزم نعت کے مقابلہ میں شرکت کے لئے آنے والے کلاموں کو چار الگ الگ زاویوں سے جانچا پرکھا جاتا ہے

1- حسنِ فن

2- حسنِ مضمون

3- حسنِ زبان

4- حسنِ بیان


مذکورہ عناوین کو مد نظر رکھتے ہوئے جج حضرات کا پینل فیصلہ سناتا ہے

1- حسنِ فن یعنی کلام کی فنی اور عروضی نزاکتوں، خوبیوں اور خامیوں کو دیکھتے ہوئے حضرت علامہ مفتی صغیر اختر مصباحی صاحب قبلہ کلام کو نمبرات عنایت فرماتے ہیں.

2- حسنِ مضمون یعنی کلام میں مستعمل مضامین کس معیار کے ہیں اس کو نظر میں رکھتے ہوئے استاذالشعرا حضرت علامہ سراج تابانی صاحب قبلہ کلام کو نمبرات عنایت فرماتے ہیں.

3- حسنِ زبان یعنی کلام میں استعمال کی گئی زبان کے معیار کو دیکھتے ہوئے حضرت علامہ الشاہ طفیل علوی صاحب قبلہ کلام کو نمبرات عنایت فرماتے ہیں.

4- حسنِ بیان یعنی معنی کی ادائیگی اور معیار کو دیکھتے ہوئے حضرت علامہ الشاہ مفتی احسن کمال رضوی صاحب قبلہ کلام کو نمبرات عنایت فرماتے ہیں.

الحمد لللہ ہمارے پینل نے پوری مستعدی اور ذمہ داری سے اپنے فرائض کو انجام دیا.....

19-01-2019

عالمی واٹسپ گروپ بزم نعت کے فائنل نتائج.....

سرپرستِ "بزم نعت" حضور سید حسان میاں صاحب قبلہ کے حکم پرمنعقد ہوۓ "بزم نعت" کے تہترویں طرحی مشاعرہ میں جج پینل کے ذریعہ دئے گئے نمبرات کی تفصیل پیش ہے...

ہمارے پینل میں 4 جج حضرات ہیں جو مختلف عناوین کے تحت ہر کلام کو نمبرات عنایت فرماتے ہیں

ہر عنوان پر زیادہ سے زیادہ 25 نمبر تک مل سکتے ہیں ہیں یعنی ایک شاعر کو زیادہ سے زیادہ 100 نمبر تک حاصل ہو سکتے ہیں.

سبھی جج حضرات کے انفرادی نتیجے آپ دیکھ چکے ہیں...


اب مجموعی تفصیل ملاحظہ فرمائیں.

 نام شاعر   -  کل نمبر

1 جناب شفیق رائے پوری ۔ 89

2 جناب نورالہدیٰ رضوی ۔ 80

3 جناب عنبر رانچوی ۔ 79

4 جناب راحت انجم ۔ 77

5 جناب خلیل اللّه نظامی ۔ 76

6 سید شارق رضا خالدی ۔ 73

7 جناب حافظ اشرفی ۔ 73

8 جناب نسیم ناگپوری ۔ 69

9 جناب فاروق مصباحی ۔ 68

10 جناب فیضان خاکی ۔ 68

11 جناب محفوظ جامعی - 67

12 جناب حشمت نظامی - 66

13 جناب طارق رضوی - 63

14 جناب ظفر انور حمیدی - 59

15 جناب وسیم احسن - 54

اس طرح اس مقابلہ میں حضرت جناب شفیق رائے پوری صاحب قبلہ نے 89 نمبر کے ساتھ پہلا ، حضرت مولانا نورالہدیٰ رضوی صاحب قبلہ نے 80 نمبر کے ساتھ دوسرا اور حضرت مولانا جسیم الدین خاں عنبر رانچوی صاحب قبلہ نے 79 نمبر پا کر تیسرا مقام حاصل کیا.

میں تمام اراکین کی جانب سے ان تینوں عظیم شعرا کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں..... ان شاء اللّه بہت جلد سرپرستِ "بزم نعت"حضور سید حسان میاں صاحب قبلہ کی جانب سے خانقاہ مسولی شریف کے تحائف تینوں حضرات کو ارسال کر دئے جائیں گے....

خادم بزم نعت. اظھار شاہجہاں پوری 9305412583

اعلان[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپ میں سے بھی اگر کوئی صاحب نعتیہ شاعری کا ذوق رکھتے ہوں اور بزم نعت کا حصہ بننے کی خواہش رکھتے ہوں تو 9305412583 پر رابطہ فرمائیں. (صرف واٹسپ پر) ۔ اس پوسٹ کو دوسروں تک پہنچا کر نعتیہ شاعری کو فروغ بخشیں اور عنداللہ ماجور ہوں.....


نوٹ.. گروپ میں نئے ممبران کوایام مشاعرہ میں شامل نہیں کیا جاتا ہے......


فیس بک پر بزم نعت کا پیج لائک کرنے کے لئے لنک پر جائیں.....


http://www.fb.me/bazmenaat786


خادم گروپ:- اظھار شاہجہاں پوری 93305412583

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات