اشفاق احمد غوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
Ashfaq Ghori

نمونہ ء کلام

درونِ دل محبتوں کا اعتکاف ہو گیا حضور نے کرم کیا تو دل مطاف ہو گیا

اڑائی گردِ معصیت درود کے جمال نے ہمارے دل کے آئینے سے میل صاف ہو گیا

مشامِ جاں میں عشقِ مصطفیٰ کی روشنی بسی تو ظلمتوں کے موسموں سے اختلاف ہو گیا

عطا بہت عظیم ہے یہ لم یزل کریم کی حضور کی طرف ہمارا انعطاف ہو گیا

ظہور ہو گیا ہے آفتابِ نیم روز کا نظر نظر پہ روشنی کا انکشاف ہو گیا

کسی نے حالِ زار پوچھنا کہاں تھا حشر میں شفاعتوں سے جرمِ معصیت معاف ہو گیا

اشارہ شاہِ بحر و بر نے چاند کی طرف کیا جگر قمر کا ایک پل میں شین قاف ہو گیا

حمدیہ و نعتیہ کلام

الصلوة والسلام علیک یا سیدی یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

نامِ شاہِ امم دل سے لف ہو گیا نعت لکھنا ہی میرا شغف ہو گیا

نعت میں جڑ کے ہونے لگا ضو فشاں میرا ہر حرف درِ نجف ہو گیا

جلوہ گر ہو گیا چاند میلاد کا ذکرِ صلِ علےٰ ہر طرف ہو گیا

جب نظر پڑ گئی تیری درگاہ پر ایسے دھڑکا مرا دل کہ دف ہو گیا

جب ارادہ کیا نعتِ سرکار کا ایک اک حرف خود صف بہ صف ہو گیا

ملتوی ہو گئے سب ارادے مرے کوئے سرکار میرا ھدف ہو گیا

لطف ایسا کیا مجھ پہ سرکار نے بے ہنر مجھ سا خامہ بکف ہو گیا

ہو گیا جس پہ لطف و کرم شاہ کا وہ خذف بھی یکا یک صدف ہو گیا

اشفاق احمد غوری

مجموعہ کلام

صراطِ نور ((صراطِ خلد )) ((صراطِ عشق ))

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات

حواشی و حوالہ جات