مطافِ حرف از '''حافظ محمد عبدالجلیل'''(خیبر پختونخواہ )
تحریر: حافظ محمد عبدالجلیل
کتاب: مطاف حرف
شاعر : مقصود علی شاہ
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
مطاف حرف ۔ از حافظ محمد عبدالجلیل[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
محترم جناب مقصود علی شاہ صاحب كا نعتیہ مجموعہ”مطافِ حرف” پی ڈی ایف میں موصول ہوا جس پر استاذین فن نعت،محترم ڈاكٹر ریاض مجید صاحب ، محترم ڈاكٹر شہزاد احمد صاحب، سید صبیح رحمانیصاحب ، (ستارہ امتیاز)، محترم ڈاكٹر اجمل نیازی صاحب،اور دیگر اہل علم وفن كے تبصرے نظر سے گزرے۔سو جہاں ان محققینِ عصر نے محترم مقصود علی شاہ كے كلام كے حوالے سے اپنی راۓ كا اظہار كیا،ایسے میں مجھ جیسے طالب علم كا اظہار خیال كوئی معنی نہیں ركھتا۔تاہم چند سطریں اظہار محبت كیلۓ۔
محترم مقصود علی شاہ صاحب كے كلام میں ندرتِ فكر اور قوافی وردائف دیكھ كر اساتذہ كی جھلك نظر آتی ہے۔جذبوں كی فراونی اور حضور علیہ الصلوة والسلام كی ذات كے ساتھ عشق ومحبت كا سمندر موجزن نظر آتا ہے۔
روشنی بجھنے كہاں دے گا عقیدت كا چراغ
قبر میں ساتھ لیۓ جاتا ہوں مدحت كے چراغ
شبِ دیجور كو دے كر خواب كرم كا جلوہ
آنكھ كےطاق میں ركھ كر نقشِ قدم كاجلوہ
ایك امرت سا اُتر آیا ہےجسم وجاں میں
جب موذن نے تِرا نام لیا ہے آقا ﷺ
"اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ"
ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن
خیبر پختو نخوا
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
کتابوں پر تبصرے | |
---|---|
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات | |
---|---|