حرفِ ثنا میں رنگ بھرے ہیں گلاب سے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


"Bilal Malik"

شاعر : بلال ملک

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حرفِ ثنا میں رنگ بھرے ہیں گلاب سے

لطف و کرم کی بھیک ملی ہے جناب سے


قلب و نظرتھے تیرہ شبی کے حصار میں

روشن ہوئےتو ذکرِرسالت ماٰب سے


خوش رنگ ہے بہارِ گلستانِ آرزو

جب سے ہوں مستفیض درِ فیض یاب سے


پلکوں پہ محوِ رقص ہیں اشکِ رواں تو کیا

خوش ہو رہا ہوں اپنی دعا کے جواب سے


روزِ ازل سے شافعِ محشر حضور ہیں

محفوظ ہوں بلال میں ہر اک عذاب سے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات