بزم محبوب سجانے میں مزہ آتا ہے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعرہ: زینب سروری

بشکریہ : صوفی ازم فیس بک پیج

وڈیو : قاری شاہد کی آواز میں


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بزمِ سرکار سجانے میں مزہ آتا ہے

بارہا نعت سنانے میں مزہ آتا ہے


جینے مرنے کا مدینے میں مزا آتا ہے

کوچۂ شہ سے گزرنے میں مزا آتا ہے


سایۂ گنبدِخضرٰی کےحسیں جلوؤں میں

تری چوکھٹ سے لپٹنے میں مزا آتا ہے


گلشنِ زیست میں آمد سے شہِ والا کی

غنچہ وگُل کو مہکنے میں مزا آتا ہے


عشقِ سردارِ دو عالم میں یہ جانا ہم نے

دل سے دنیا کو بھلانے میں مزا آتا ہے


دیکھ کر شاہ کی بے لوث محبت ہم سے

بے طرح اشک بہانے میں مزا آتا ہے


آتشِ شوق میں جلنے سے دلِ حیراں کو

ان کی یادوں سے تڑپنے میں مزا آتا ہے


آپ کے ذکر سے اے نورِ مجسم ہم کو

روح وجاں، دل کو جِلانے میں مزا آتا ہے


ہے محمد کا، اسی واسطے لوگو ہم کو

عشق کے دار پہ چڑھنے میں مزا آتا ہے


جشنِ مولود مناتے ہوۓ آنکھوں کے چراغ

بر سرِ بزم جلانے میں مزا آتا ہے


عکس روضے کا سمیٹے ہوۓ آنکھوں میں حضور

آپ کے شہر مدینے میں مزہ آتا ہے


سوزِفرقت میں رسولِ عربی کے مجھ کو

خودبھی رونےمیں، رلانے میں مزہ آتا ہے


حسنِ صورت کا شمائل کا ہے چرچا ہرجا

اہلِ دنیا کو بتانے میں مزا آتا ہے


امتی ہیں اُسی غم خوار نبی کے ہم بھی

جس کو روتوں کو ہنسانے میں مزا آتا ہے


جس نے پایا شہ والا کی محبت کا شرف

داستاں اس کی سنانے میں مزا آتا ہے


گلشنِ فکر کی ایک ایک روش پر زینب

پھول مدحت کےکھلانےمیں مزا آتا ہے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات