یہ حرف و صوت، یہ اُسلوب، یہ خیال ہے تُو ..... مقصود علی شاہ از وقاص احمد انمول

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Logo naat virsa.jpg


تحریر: وقاص احمد انمول

کتاب: مطاف حرف

شاعر : مقصود علی شاہ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

مطاف حرف ۔ از وقاص احمد انمول[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یہ حرف و صوت، یہ اُسلوب، یہ خیال ہے تُو ..... مقصود علی شاہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جناب مقصود علی شاہ کا اولیں مجموعہء عقیدت و محبت مطافِ حرف موصول ہوا۔ اگرچہ صاحب نعت سے میری رفاقت زیادہ پرانی نہ ہے مگر آپ کے مجموعہء نعت نے مجھے اپنی جانب راغب کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔


نعت (جسے سیدالاصناف سخن کا درجہ حاصل ہے) گوئی کی سعادت صرف انہی شعراء کے حصے میں آتی ہے جن پر مالکِ ارض و سما کا خاص کرم اور بارگاہِ رسالت سے منظوری کا پروانہ جاری ہو چکا ہوتا ہے کیونکہ یہ سلسلہ ہی عطا و اذن کا ہے۔


بقول شاعر:


تیری عطائے ناز سے پا کر سخن کی بھیک،

جَوبن پہ ہیں کلام تِرے اس غلام کے۔ (1)


عطا و اذن سے نعت نبی لکھی مقصود،

تکلفاً کوئی مصرع بہم نہیں کیا ہے۔ (2)


عجیب ساعتِ اذنِ سخن رہی مقصود،

کہ بحرِ نعت کے تشنہ مقال سامنے تھا۔ (3)


آپ کی شاعری اس بات کا بھرپور اظہار کرتی ہے کہ آپ ایک تازہ کار، صاحبِ فکر اور منفرد اسلوب کے شاعر ہیں۔


آپ کی نعتیہ شاعری کی چیدہ چیدہ خصوصیات:[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جدت طرازی:[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جدت طرازی آپ کی شاعری کی ایک اہم خصوصیت ہے۔ نیا پن، جدت اور تازگی آپ کے اشعار میں نمایاں دکھائی دیتی ہے۔


دھوون ہے پائے ناز و کرم کا جمالِ کل،

یہ مہر و ماہ و نجم تو روشن ہیں نام کے۔(4)


جادہء حرف و معانی پہ تِرے پاؤں کی دھول،

حرف میں رنگ تِرے، معنٰی میں ندرت تُو ہے۔ (5)


جہاں بھی ہوں تِری رحمت کے دائرے میں ہوں،

مِری خطا بھی تو آخر مِری خطا تک ہے ۔ (6)


خوب صورت تراکیب کا استعمال:[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپ کی نعت میں جا بجا الفاظ کی اک خوب صورت ترکیب دکھائی دیتی ہے جسے آپ نے بطورِ احسن نبھایا ہے۔

چراغِ مدحت، ثروتِ شوق، جادہء بے سمت، صیغہء متروک، صیغہء مدحت، حیطہء فہم، رنگینیء ترحیب، کمالاتِ حمیدہ، جوارِ گنبدِ خضریٰ، خامہء عجز، عکسِ مضافاتِ حرن، رفعتِ میم، گمانِ تمثل جیسی تراکیب کا استعمال کر کے شعر کے حُسن میں اضافہ کر دیا ہے۔

مترنم بحور کا استعمال:[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مقصود علی شاہ کی نعتیہ شاعری کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ آپ نے مترنم بحور کا استعمال کیا ہے، غنائیت کا عنصر بخوبی آپکی شاعری میں موجود ہے۔آپ نے مطافِ حرف میں جن بحور کا استعمال بکثرت کیا وہ

فاعلاتن۔فعلاتن۔فعلاتن۔فعلن مفاعلن۔فعلاتن۔مفاعلن۔فعلن مفعول۔فاعلات۔مفاعیل۔فاعلن ہیں۔

منفرد قافیہ و ردیف:[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خوب صورت اور منفرد قوافی کا استعمال کر کے آپ نے اشعار کی خوب صورتی میں بھرپور اضافہ کیا ہے، اسی لیے نئی اور نایاب ردیف کا استعمال کرتے ہو نعت کے حُسن کو دو چند کر دیا ہے۔ جیسا کہ منفعل، چراغ، باندھتا ہے، سے پہلے لکھ لوں، چپ ہے جیسی انوکھی ردیفوں کو بہت خوب نبھایا۔

عشقِ رسول میں ڈوبا شاعر:[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپ کی نعت کا ہر شعر، لفظ اور حرف آپ کی نبی کریم سے محبت کی نمایاں عکاسی کرتا ہے۔ آپ کا لفظ لفظ عجز و انکسار میں ڈوبا معلوم ہوتا ہے۔

آپ کی شاعری کی دیگر خصوصیات میں سلاست و روانی، دلفریب لہجہ، زبان و بیان کی خوبصورتی، ندرت خیال، شیفتگی و وارفتگی، عجز و انکسار، احساس و جذبات نگاری، اور وسعت مشاہدہ بصورتِ احسن موجود ہیں۔

دنیائے نعت میں مقصود علی شاہ کی طرف سے "مطافِ حرف" کی شکل میں ایک خوب صورت اضافہ ہوا ہے ۔ دعا ہے کہ پروردگار آپ کے علم و عمر میں برکت فرمائے۔


وقاص احمد انمول

ایم فل اسکالر (اُردو)

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
کتابوں پر تبصرے
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات