صبا عالم شاہ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


"Saba Alam Shah"

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

پروفیسر صبا عالم شاہ کا تعلق انگلینڈ کے شہر شیفیلڈ سے ہے نامور شاعرہ ہونے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی ہیں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں بھی خدمات انجام دیتی رہی ہیں مختلف یونیورسٹیوں میں تدریس اور ریسرچ سے منسلک رہنے کے ساتھ ساتھ کئی اضافی تعلیمی عہدوں پر بھی خدمات انجام دیتی رہی ہیں اور کئی تعلیمی عہدوں پر منتخب ممبر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیتی رہی ہیں ۔

کئی بین الاقوامی کانفرنسوں، سیمینارز اور ورکشاپس میں شرکت اور اپنے ریسرچ پیپرز پیش کرچکی ہیں ۔ ان کے کئی کئی تحقیقی مقالے، مضامین اور کالمز شائع ہوچکے ہیں ۔مختلف ٹی وی اور ریڈیو چینلز پر بحیثیت گیسٹ اسپیکر شرکت کرچکی ہیں اس کے علاوہ ٹی وی چینلز پر میزبانی کے فرائض بھی انجام دیتی رہی ہیں


نعت گوئی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بچپن سے گھر میں میلاد شریف باقاعدگی سے منعقد ہوتے تھے بچپن سے ہی عشق رسول اور عشق اہلبیت والدین کی تربیت کی بدولت نصیب ہوا۔ دوران تعلیم کئی نعتیہ محافل میں نعت خوانی کا شرف حاصل ہوا جس سے نعت رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلّم لکھنے اور پڑھنے سے دلچسپی پیدا ہوئی۔ صبا عالم شاہ کی شاعری کا محور عشقِ حقیقی، عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عشقِ اہلیبیت اطہار ہیں لیکن دیگر موضوعات پر بھی شاعری کرتی ہیں۔ تقریباً تمام اصناف میں شاعری کرتی ہیں ، تصوف ان کی شاعری کا خاصہ ہے۔ مختصر وقت میں نعت گو شعراء میں نہ صرف مقام بنایا بلکہ برطانیہ کی معروف ادبی شخصیات میں بھی شمار ہوتا ہے۔


اعزازت و خدمات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

  • بیشمار ایوارڑذ، اسناد اور اعزازات کی حامل ہیں۔ لارڈ میئر آف شیفیلڈ سے علمی، ادبی اور دیگر پروگرامز پر بہترین نظامت کا ایوارڈ وصول کرچکی ہیں۔ حال ہی میں پبلش ہونے والی کتاب "یوکے یاترا" میں انکا نام برطانیہ کے ادبی ہیروز میں شامل کیا گیا ہے اوردیگر کئی ادبی کتب (مشاہدات, ادبی قافلہ وغیرہ ) اور ادبی آرٹیکلز ا میں انکی خدمات کو سراہا گیا ہے۔ نثر نگاری اور کالم نگاری بھی کرتی رہی ہیں
  • بزم ادب شیفیلڈ کی وائس چئیر پرسن ہیں اور شعورِ نعت فورم برطانیہ میں شعورِ نعت اور تقدیس نعت کے حوالے سے بھی اپنی خدمات پیش کررہی ہیں ۔
  • کئی بڑے مصنفین نے اپنی کتب اور ادبی کالمز میں شاعری اور ادبی خدمات کو سراہا ہے۔ جیسے پروفیسر ڈاکٹر خواجہ اکرام کی کتاب مشاہدات، ڈاکٹر تقی عابدی کی ادبی قافلہ، حال ہی میں پبلش ہونے والی کتاب یوکے یاترا میں برطانیہ کے ادبی ہیروز میں نام شامل کیا گیا اور تعارف اور ادبی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ اسکے علاوہ بھی کئی ادبی کالمز میں ادبی خدمات کو سراہا گیا ہے۔


  • دو شعری مجموعے زیر طبع ہیں جو نعت ، منقبت اور تصوف سے متعلق ہیں

دیگر معلومات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پسندیدہ نعت گو"' : نصیر الدین نصیر

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نعت کائنات پر نئی شخصیات